نئی دہلی: ملک کے عوام پر گزشتہ ڈھائی مہینوں سے تیل قیمتوں کی مار کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور دو روز مستحکم رہنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں آج پھر اضافہ کر دیا گیا۔ یو این آئی اردو کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا اثر جمعرات کو گھریلو سطح پر نظر آیا، مگر اس سلسلہ میں حزب اختلاف کی جانب سے بارہا ایکسائز ڈیوٹی کم کئے جانے کا جو مطالبہ کیا جا رہا ہے اس پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی اور لگاتار خزانہ بھرنے میں مصروف ہے۔
Published: 15 Jul 2021, 9:11 AM IST
ملک کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز پٹرول میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے ساتھ یہ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا اور جبکہ ڈیزل میں 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں جمعرات کے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 101.54 روپے اور ممبئی میں 107.55 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔
Published: 15 Jul 2021, 9:11 AM IST
خیال رہے کہ دہلی میں ڈیزل 15 اپریل کے بعد پہلی مرتبہ پیر کے روز 16 پیسے سستا ہو کر 89.72 روپے فی لیٹر ہو گیا تھا، لیکن آج پھر یہ 15 پیسے بڑھ کر 89.87 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہو ہو چکا تھا اور جولائی میں اب تک پٹرول 2.73 روپے اور ڈیزل 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔
Published: 15 Jul 2021, 9:11 AM IST
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:
شہر —————— پٹرول ——————— ڈیزل
دہلی ————— 101.54 —————— 89.87
ممبئی ————— 107.54 —————— 97.45
چنئی ————— 102.23 —————— 94.39
کولکاتا ————— 101.74 —————— 93.02
Published: 15 Jul 2021, 9:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Jul 2021, 9:11 AM IST