بینکنگ صنعت میں اب تک کے سب سے بڑے گھوٹالے میں نیرو مودی کی تلاش اور ممکنہ جانکار ی کے لیے اس کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری جاری ہے۔ تقریباً 11500 کروڑ کے اس مہاگھوٹالے میں گجرات کے کاروباری نیرو مودی، اس کی بیوی، بھائی اور بزنس پارٹنر کے خلاف سی بی آئی میں دو شکایتیں درج کرائی گئی ہیں۔ سی بی آئی کی ایف آئی آر کی بنیاد پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا ہے۔
اس دھوکے دہی سے متعلق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بھی ایک قانونی نوٹس نیرو مودی کو بھیجا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہیرے کے اشتہار کے لیے نیرو مودی کی کمپنی سے کوئی پیسہ نہیں لیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ کی کئی مشہور ہستیاں نیرو مودی کے برانڈ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کے برانڈ کو پرینکا چوپڑا، اینڈریا ڈایاکونو اور روزی ہنٹنگٹن پروموٹ کرتے آئے ہیں۔ نیرو مودی کے جویلری اسٹور لندن، نیو یارک، لاس ویگاس، ہوائی، سنگاپور، بیجنگ جیسی 16 جگہوں پر ہیں ۔ ہندوستان میں بھی دہلی اور ممبئی میں ان کے اسٹور ہیں۔ نیرو مودی نے 2010 میں اپنے نام سے ڈائمنڈ کمپنی بنائی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined