نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کے روز فون تیار کرنے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں چھاپہ ماری کی۔ رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے یوپی، بہار، مدھیہ پردیش اور جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں 44 مقامات پر چھاپے مارے۔
Published: undefined
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چینی موبائل فون بنانے والی کمپنی ویوو اور اس سے متعلقہ کمپنیوں اور ذیلی اداروں کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ای ڈی نے ایک ایف آئی آر کا نوٹس لیتے ہوئے منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔ سی بی آئی پہلے ہی اس معاملے میں تحقیقات کر رہی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ دسمبر میں محکمہ انکم ٹیکس نے بھی ویوو اور دیگر چینی موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے الزام لگایا تھا کہ 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی کا غلط اعلان کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ رائلٹی کے نام پر رقم کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ای ڈی نے فیما کے ایک معاملہ میں شیومی کے سابق ہندوستانی سربراہ منو جین سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کے بعد ای ڈی نے شیومی کے 5000 کروڑ روپے کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا، جس پر کرناٹک ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ شیومی نے دعویٰ کیا کہ ای ڈی نے اس کے اعلیٰ عہدیداروں کو مجبور کیا، تاہم تفتیشی ایجنسی نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز