نئی دہلی: ملک کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون- آئیڈیا کو ہندوستانی کارپوریٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 73878.1 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ کمپنی نے بدھ کے روز شیئر بازاروں کو بھیجے گئے 2019-20 کے نتائج میں یہ اطلاع دی ہے۔ مالی سال میں کسی بھی ہندوستانی کمپنی کا یہ اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔
Published: undefined
ووڈ افون- آئیڈیا نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق قانونی واجبات کی ادائے گی کو اتنی بڑی رقم کے خسارے کی وجہ بتائی ہے۔ غیر مواصلاتی آمدنی کو بھی سپریم کورٹ کے حکم کے تحت قانونی واجبات کے حساب کتاب میں شمار کرنا تھا، جس کی بنیاد پر کمپنی کو حکومت کو 51400 کروڑ روپئے ادا کرنے ہیں۔
Published: undefined
مارچ 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی کو 11643.5 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔ پچھلے مالی سال میں اس عرصے کے دوران یہ خسارہ 4881.9 کروڑ روپے کا تھا۔ مارچ 2020 کے سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آپریشن آمدنی 11754.2 کروڑ روپے رہی۔ قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2018-19 میں ووڈا فون- آئیڈیا کو 14603.9 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔
Published: undefined
ووڈا فون آئیڈیا کا بحران کتنا شدید ہے اسے اس طرح سمجھ سکتے ہیں کہ گزشتہ دو سالوں سے بھی کم مدت میں کمپنی نے 11.61 کروڑ گاہک کھو دیئے ہیں۔ فی الحال کمپنی کے 32.5 کروڑ صافین ہیں اور یہ جیو اور ایئرٹیل کے بعد ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اس مدت میں جہاں ووڈ افون آئیڈیا لگاتار کمزور ہوتی چلی گئی، وہیں دوسری طرف ریلائنس جیو نے اپنے صارفین میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ ادھر ایئرٹیل کو بھی بازار میں اپنی حصہ داری بنائے رکھنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز