نئی دہلی: معیشت کی خراب حالت کو لے کر روز نئے انکشاف ہو رہے ہیں اب ایس بی آئی ریسرچ کا کہنا ہے کہ سال 2016 کے آواخر سے معیشت میں سستی ہے اور یہ تکنیکی نہیں بلکہ حقیقی ہے۔ ایس بی آئی ریسرچ نے معیشت کی اس سستی کو دور کرنے کے لئے مشورہ دیا ہے کہ عوامی اخراجات کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ، ’’معیشت میں سال 2016 کے آواخر سےسستی درج کی جا رہی ہے ۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سستی کی وجہ تکنیکی طور پر مختصر وقت والی نہیں ہے۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سستی سے یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ یہ وقتی ہے یا مستقل ؟ حالانکہ رپورٹ میں اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔
قابل غور ہے کہ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے جی ڈی پی کی شرح میں گراوٹ کو مجموعی بتایا تھا۔ جون سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح ترقی گر کر 5.7 فیصد ہو گئی جو کہ تین سال کی سب سے کم تر سطح ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سستی کے اس رجحان کا حل حکومت کی طرف سے عوامی اخراج میں اضافہ کیا جانا ہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined