ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ربیع کی بوائی میں تیزی، تہواری سیزن سے مانگ بڑھنے، زراعت اور اس سے متعلق سرگرمیوں میں نئے روزگار ابھرنے کے درمیان کورونا وائرس کے نئے ورژن اومیکرون کی آمد کے بعد سے اس کے کیسز میں ہو رہے اضافہ اور عالمی واقعات سے ہندوستانی معیشت کے متاثر ہونے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے رواں مالی سال میں ترقی کے اپنے سابقہ اندازے 9.5 فیصد برقرار رکھا۔
Published: undefined
ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ کے بعد جاری کردہ اپنے ایک بیان میں یہ اندازہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اثرات میں کمی اور تیز رفتار ویکسینیشن کی وجہ سے ملکی اقتصادی سرگرمیاں کورونا وائرس پہلے دور کی سطح پر پہنچ رہی ہے۔ تاہم انہوں نے کورونا کی نئی قسم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جو تشویشناک ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جو معلومات مل رہی ہیں ان کے مطابق کھپت کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ دیہی مانگ کے ساتھ ساتھ شہری مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے سفر اور سیاحت وغیرہ پر خرچ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اکتوبر نومبر کے دوران ریلوے فریٹ ٹریفک، پورٹ فریٹ ٹرانسپورٹ، جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن، ٹول کلیکشن، پٹرولیم کے استعمال اور ہوائی مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی اور ویٹ میں حالیہ تخفیف کی وجہ سے قوت خرید میں اضافہ، کھپت کی طلب میں اضافے کا باعث بنے گا۔ اگست کے بعد سے حکومتی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
جس کی وجہ سے مجموعی مانگ بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹل گڈز کی پیداوار کورونا کے پہلے دور کی سطح پر برقرار ہے۔ اکتوبر میں ان مصنوعات کی درآمدات میں بھی دوہرے ہندسوں میں اضافہ ہوا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے متاثر ہونے والی معیشت اب ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن معیشت ابھی اتنی مضبوط بھی نہیں ہوئی ہے کہ بیرونی جھٹکوں کو برداشت کر سکے اور طویل عرصے تک مستحکم رہے۔ اس کے پیش نظر پالیسی تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں مالی سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 9.5 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیسری سہ ماہی میں 6.6 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 6.0 فیصد رہنے کی امید ہے۔ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ 17.2 فیصد اور دوسری سہ ماہی میں 7.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز