صنعت و حرفت

ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باوجود ایس بی آئی نے قرض کیا مہنگا، ای ایم آئی میں اضافہ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی میٹنگ کے کچھ دن بعد شرح سود میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ جس نتیجہ میں لون کے لئے ادا کی جانی قسطوں میں اضافہ ہوگا اور صارفین کو اضافہ رقم ادا کرنی ہوگی

اسٹیٹ بینک، تصویر آئی اے این ایس
اسٹیٹ بینک، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے لیکن کئی بینکوں نے قرضوں پر سود بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی میٹنگ کے کچھ دن بعد شرح سود میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ جس نتیجہ میں لون کے لئے ادا کی جانی قسطوں میں اضافہ ہوگا اور صارفین کو اضافہ رقم ادا کرنی ہوگی

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے 15 جون سے تمام میعادوں کے لیے اپنی مارجنل کوسٹ آف لینڈنگ ریٹس (ایم سی ایل آر) میں 10 بیسس پوائنٹس یا 0.1 فیصد کا اضافہ کر دیا۔ ایس بی آئی کے اس قدم سے ایم سی ایل آر پر مبنی تمام قسم کے قرضوں کی ای ایم آئی میں اضافہ ہوگا۔

Published: undefined

ایس بی آئی کے اس اقدام کے بعد ایک سال کا ایم سی ایل آر 8.65 فیصد سے بڑھ کر 8.75 فیصد ہو گیا، اورنائٹ ایم سی ایل آر 8.00 فیصد سے بڑھ کر 8.10 فیصد ہو گیا ہے اور ایک ماہ اور تین ماہ کا ایم سی ایل آر 8.20 فیصد سے بڑھ کر 8.30 فیصد ہو گیا۔ چھ ماہ کا ایم سی ایل آر اب 8.55 فیصد سے بڑھ کر 8.65 فیصد ہو گیا ہے۔ مزید برآں، دو سالہ ایم سی ایل آر 8.75 فیصدس سے بڑھ کر 8.85 فیصد ہو گیا ہے اور تین سالہ ایم سی ایل آر اب 8.85 فیصد سے بڑھ کر 8.95 فیصد ہو گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ہوم اور آٹو لون سمیت زیادہ تر ریٹیل لون ایک سال کے ایم سی ایل آر کی شرح پر مبنی ہوتے ہیں۔ ایم سی ایل آر میں اضافے کا بیرونی بنچ مارکس جیسے آر بی آئی کا ریپو ریٹ یا ٹریژری بل کی پیداوار سے منسلک قرض لینے والے صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ اکتوبر 2019 سے ایس بی آئی سمیت بینکوں کے لیے نئے قرضوں کو ان بیرونی بیچ مارکس سے منسلک کرنا لازمی ہو گیا ہے۔

Published: undefined

ایس بی آئی نے جمعہ کو یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے کاروبار کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے بانڈز کے ذریعے 100 ملین ڈالر (تقریباً 830 کروڑ روپے) جمع کیے ہیں۔ تین سال کی میچورٹی کے اور محفوظ اوور نائٹ فنانسنگ ریٹ (ایس او ایف آر) +95 بیسس پوائنٹس سالانہ کے کوپن کے ساتھ فلوٹنگ ریٹ نوٹس 20 جون 2024 کو ایس بی آئی کی لندن برانچ کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined