امریکی اسرائیلی کرپٹو کرنسی لینڈنگ پلیٹ فارم سلسیس نے اپنے 250 ملازمین کو کام سے نکال دیا ہے۔ بین الاقوامی کرپٹو بازار بحران کے دور سے گزر رہا ہے، جسے دیکھتے ہوئے سلسیس نے اپنے ایک چوتھائی ملازمین کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ اس نے گزشتہ مہینے ’انتہائی خراب بازار منظرنامہ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کرپٹو کی سبھی نکاسی پر بھی روک لگا دی تھی۔
Published: undefined
اسرائیلی میڈیا کمپنی کیلکلسٹ کے مطابق سلسیس نے ایک بلاگ اسپاٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہم جتنی جلدی ہو سکے لیکویڈیٹی اور مینجمنٹ کو مستحکم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں پورے طبقہ اور سبھی گاہکوں کو دھیان مین رکھتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
سلسیس نے گزشتہ سال کے آخر میں 75 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ جمع کی تھی۔ کمپنی کا ویلویشن اس وقت تین ارب ڈالر تھا۔ امریکی-اسرائیلی کمپنی نے اس سال مئی تک 8.2 ارب ڈالر قیمت کا قرض پروسیس کیا تھا اور اس کے پاس 11.8 ارب ڈالر کی ملکیت تھی۔ گزشتہ مہینے کرپٹو کرنسی ایکسچینج والڈ نے اپنے تقریباً 30 فیصد ملازمین کی چھنٹنی کا فیصلہ لیا تھا۔ سنگاپور واقع کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائبٹ نے 2000 ملازمین کی چھنٹنی کی ہے۔ کائنبیس، جیمنی، کرپٹو ڈاٹ کام اور دیگر کرپٹو ایکسچینج نے بھی ملازمین کی چھنٹنی کے اعلانات کیے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز