نئی دہلی: چین میں کورونا وائرس کے نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی دنیا کے کئی ممالک میں اس کے پھیلنے کی رپورٹ کے سبب سرمایہ کاروں کی قیمتی دھاتوں میں محفوظ سرمایہ کاری کی وجہ سے سنیچر کو دہلی صرافہ بازار میں سونا 1175 روپے کے اضافہ کے ساتھ پہلی بار 44 ہزار روپے کے پار 440200 روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔ اس دوران چاندی 830 روپے مہنگی ہو کر 49850 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی۔
Published: undefined
مہاشیوراتری کی وجہ سے مقامی سطح پر بازار بند رہا تھا۔ حالانکہ عالمی سطح پر گزشتہ سیشن میں بھی قیمتی دھاتوں میں تیزی رہی تھی اور ہفتہ کے آخر میں اس میں زیادہ اضافہ درج کیا گیا۔ لندن اور نیویارک سے موصولہ اطلاع کے مطابق سونا حاضر ہفتہ کے آخر میں دس ڈالر چڑھ کر 1643.40 ڈالر فی اونس پر رہا۔ اس دوران اپریل کا امریکی سونا وعدہ 25.80 ڈالر بڑھ کر 1642.40 ڈالر فی اونس بولا گیا۔
Published: undefined
ماہرین کا کہنا ہے کہ شیئر بازار میں جاری اتار چڑھاؤ کے درمیان کورونا وائرس کی وجہ سے مانگ متاثر ہونے کے اندیشہ سے خام تیل میں آئی گراوٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے قیمتی دھاتوں کا رخ کیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ تین سیشنوں میں قیمتی دھاتوں میں بھاری تیزی دیکھی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے سونا 1600 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا اور ابھی بھی اس میں تیزی آنے کی امید بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined