نئی دہلی: کورونا کی دوسری لہر کے درمیان ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے بدھ کے روز میڈیا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر نے قہر برپا کیا ہوا ہے، ایسے حالات میں ملک کے تمام وسائل کو از سر نو جمع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو کورونا کے اس بحران کو پار کرنے کی کوششوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
Published: 05 May 2021, 11:08 AM IST
آر بی آئی گورنر نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جامعہ اور تیز رفتار اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے اور ریزر بین تیزی سے بدلتی صورت حال پر نظر بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر بی آئی کو نہیں لگتا کہ اپریل 2021 کے شرح نمو کے تخمینہ پر اس لہر سے کوئی فرق پڑے گا۔
Published: 05 May 2021, 11:08 AM IST
کورونا سے متاثرہ کاروباروں کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ کاروباری مقامی اور کنٹنمنٹ کے اقدام کے ساتھ کام کرنا سیکھ رہے ہیں اور تعمیر کے عمل پر بہت کم اثر پڑا ہے۔ خریداروں کی طلب بھی بنی ہوئی ہے۔ انہوں بتایا کہ معمول پر رہنے والے مانسون کی پیش گوئی کے سبب دیہی طلب برقرار رہنے کی امید ہے۔
Published: 05 May 2021, 11:08 AM IST
آر بی آئی نے طبی خدمات کے لئے فنڈ کی دستیابی میں اضافہ کے لئے 50 ہزار کروڑ کی رقومات مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک 31 مارچ 2022 تک میڈیکل سروس سیکٹروں کو زیادہ قرض فراہم کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی (سی ایم آئی ای) کی رپورٹ آئی تھی کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب 75 لاکھ لوگوں کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے اور بےروزگاری کی شرح چار مہینے کی بلند ترین سطح 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
Published: 05 May 2021, 11:08 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 May 2021, 11:08 AM IST
تصویر: پریس ریلیز