نئی دہلی: تجارتی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر بی جے پی کے زیر قیادت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، کانگریس نے آج کہا کہ یہ عوام کے لیے حکومت کا ’نئے سال کا تحفہ‘ ہے اور ’یہ صرف شروعات ہے۔‘ کانگریس نے ہندی میں ٹوئٹ کیا ’’نئے سال کا پہلا تحفہ۔ کمرشل گیس سلنڈر اب 25 روپے مہنگا ہو گیا ہے، یہ تو ابھی شروعات ہے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ کمرشل صارفین کو اب 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کے لیے 25 روپے مزید ادا کرنے ہوں گے۔ گھریلو صارفین کے لیے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے نرخ بڑھنے سے ریستوران اور ہوٹل متاثر ہوں گے۔ اس سے آنے والے دنوں میں باہر کھانا یا آرڈر کرنا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
قیمت میں اضافے کے بعد تجارتی ایل پی جی سلنڈر دہلی میں 1768 روپے، ممبئی میں 1721 روپے، کولکاتا میں 1870 روپے اور چنئی میں 1917 روپے کا ہو گیا۔ ملک میں گزشتہ چند سالوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے گھریلو بجٹ متاثر ہوا ہے اور مرکزی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز