ملک کی بدتر معیشت کو لے کر کانگریس نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر آنند شرما نے پریس کانفرنس کر کے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ معاشی بحران کے لیے مودی حکومت ذمہ دارہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مودی حکومت کو پتہ ہی نہیں کہ معیشت کو کس طرح چلانا چاہیے۔ حکومت کی غلطی کی وجہ سے ہی آج ہندوستانی معیشت کا یہ حال ہوا ہے۔‘‘
Published: 12 Oct 2019, 5:10 PM IST
کانگریس لیڈر آنند شرما نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’پی ایم مودی اور وزیر مالیات نرملا سیتارمن ملک و معیشت کے تئیں سنجیدہ نہیں ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد حکومت کے گزشتہ چار مہینوں کی کارکردگی کو دیکھنے کے بعد یہی لگتا ہے کہ پی ایم اور وزیر مالیات ملک و معیشت کے تئیں سنجیدہ نہیں ہیں۔ ملک میں 35 لاکھ ملازمتیں صرف آٹو موبائل سیکٹر میں ختم ہوئی ہیں اور حالات لگاتار خراب ہوتے جا رہے ہیں۔‘‘
Published: 12 Oct 2019, 5:10 PM IST
آنند شرما نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی معیشت کا آج جو حال ہے ویسا آزادی کے بعد پہلے کبھی نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سات سال میں سب سے بڑی گراوٹ ہمارے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں دیکھنے کو ملی ہے۔ فکر انگیز امر یہ ہے کہ سرمایہ کاری ختم ہو رہی ہے اور پونجی پر مبنی چیزوں میں 21 فیصد گراوٹ آئی ہے۔
Published: 12 Oct 2019, 5:10 PM IST
کانگریس لیڈر نے اپنی بات میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’ٹیکسٹائل سیکٹر میں مل بند ہو رہی ہے۔ ہتھ کرگھا کا مشہور پانی پت سنٹر تقریباً بند ہو گیا ہے، چمڑا صنعت بحران میں ہے۔ حکومت کے پاس خزانے کی زبردست کمی ہے۔ ستمبر کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے تقریباً 24 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ اندازہ رکھا تھا، جو 18 فیصد سے اوپر ہے۔ یہ پہلے 5 مہینے میں 7 فیصد بھی نہیں ہوا۔ ہندوستان کی حکومت کا جی ایس ٹی ریفنڈ، ایکسپورٹ ریفنڈ اور پی ایس یو کے بغیر ادائیگی والے بل کا اعداد و شمار تقریباً دس لاکھ کروڑ ہے۔ اگر اس کو جوڑ لیا جائے تو سرکاری خسارہ 3.3 فیصد نہ ہو کر 8 فیصد سے اوپر ہوگا۔‘‘
Published: 12 Oct 2019, 5:10 PM IST
اس دوران انھوں نے مودی حکومت کے ذریعہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو نشانہ بنانے کا بھی الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ حکومت بدلے کے جذبہ سے کام کر رہی ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ جو بھی پارٹیاں ان کی مخالفت کر رہی ہے ان پر دباؤ بنانے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ٹی ایم سی، ٹی ڈی پی، کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے لیڈران جو ان کی مخالفت کر رہے ہیں اس لیے انھیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘
Published: 12 Oct 2019, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Oct 2019, 5:10 PM IST