صنعت و حرفت

جاپان ایئر لائنس اور انڈیگو کے درمیان ’کوڈ شیئر‘ معاہدہ، ٹوکیو سے ملک کے 14 مقامات کے لیے شروع ہوگی پرواز

جاپان ایئر لائنس اور انڈیگو نے کوڈ شیئر پارٹنرشپ پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے جاپان اور ہندوستان کے درمیان سفر کرنے والوں کو مزید متبادل دستیاب ہونے سے فائدہ ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>انڈیگو ائیر لائنس / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

انڈیگو ائیر لائنس / تصویر: آئی اے این ایس

 

انٹر گلوبل ایوی ایشن لمیٹڈ یعنی انڈیگو اور جاپان ایئر لائنس کے درمیان کوڈ شیئر معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے کے بعد ٹوکیو سے ملک کے 14 مقامات کے لیے پرواز شروع ہوگی۔ دونوں ایئرلائن کمپنیوں کے درمیان ہوئے اس معاہدے سے آج انٹر گلوبل ایوی ایشن لمیٹڈ کے شیئر میں اچھال دیکھا جا رہا ہے۔ شیئر مارکیٹ کے لیے یہ ایک مثبت معاہدہ ہے جس کی جہ سے انٹر گلوبل ایوی ایشن لمیٹڈ کا شیئر 126.20 پیسے یا 3.02 فیصدی کی تیزی کے ساتھ 4307.50 روپئے فی حصص پر کاروبار کر رہا ہے۔

Published: undefined

انڈیگو اور جاپان ایئرلائنس کے درمیان ہوئے اس معاہدے سے جاپانی ایوی ایشن کمپنی کو ملکی ایئرلائن نیٹ ورک کے 14 مقامات تک اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔ جاپان ایئر لائنس فی الحال ٹوکیو سے دہلی اور بنگلورو تک اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ ہنیدا ایئرپورٹ سے قومی دارالحکومت دہلی تک روزانہ ایک فلائٹ جبکہ ناریتا ایئرپورٹ سے بنگلورو کے لیے ہفتے میں تین فلائٹ چلاتی ہے۔ اس معاہدے کے بعد جاپان ایئر لائنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاپان ایئر لائنس (جے اے ایل) اور انڈیگو نے کوڈ شیئر پارٹنرشپ پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے جاپان اور ہندوستان کے درمیان سفر کے لیے مزید متبادل ملنے سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Published: undefined

ایوی ایشن کمپنی انڈیگو کے نیٹ ورک پلان اور ریوینیو مینجمنٹ کے سینئر صدر ابھیجیت داس گپتا نے کہا ہے کہ جاپان ایئر لائنس کے ساتھ انڈیگو اس سمجھوتے سے کوڈشیئر حصے داری کے اپنے سیگمنٹ کو وسیع کر رہا ہے۔ پارٹنر شپ کا یہ فیز ہندوستان میں انڈیگو کے وسیع نیٹ ورک کا استعمال کرکے جاپان سے اور جاپان کے سفر کے لیے جاپان ایئرلائنس کے گاہکوں کے لیے موجودہ متبادل کو وسیع کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت دونوں ممالک کے درمیان کاروبار، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ فراہم کرے گی۔

Published: undefined

جاپان ایئر لائنس کے منیجنگ ایگزیکٹو آفیسر اور سینئر صدر (روٹ ڈسٹری بیوشن) راس لیگیٹ نے کہا ہے کہ وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ہندوستان اور جاپان آنے جانے والے مسافر ایک ہی ٹکٹ پر اپنی فلائٹ بک کر سکیں گے۔ ہندوستان نے حال کے دنوں میں کافی بہتر معاشی برتری حاصل کی ہے۔ جاپان اور ہندوستان کے درمیان ہوائی سفر کی مانگ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined