ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین اشخاص میں شامل مکیش امبانی اپنے کاروبار کو مسلسل بڑھا نے کی سمت میں قدم اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال کولا مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے اور ہولی کے فوراً بعد ریلائنس کی جانب سے 70 کی دہائی میں سب سے مشہور برانڈ کیمپا کولا کے تین ذائقے متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے مارکیٹ میں زبردست دستک دی ہے ۔ اس کے بعد کولا مارکیٹ میں قیمتوں کی جنگ شروع ہو گئی ہے اور دیگر کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی قیمتیں کم کرنا شروع کر دی ہیں۔
Published: undefined
کیمپا کولا ڈیل ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس نے 2022 میں پیور ڈرنک گروپ سے 22 کروڑ روپے میں کی تھی۔ اس ڈیل کے بعد، پہلے دیوالی پر پروڈکٹ کو لانچ کرنے کا منصوبہ تھا لیکن پھر اسے ہولی 2023 تک بڑھا دیا گیا۔ حال ہی میں، یہ 50 سال پرانا مشہور مشروب برانڈ کیمپا نے کولا، اورنج اور لیمن ذائقوں میں لانچ کر دیا ہے۔ اس کا براہ راست مقابلہ پیپسی، کوکا کولا اور اسپرائٹ سے ہے جو پہلے سے مارکیٹ میں موجود ہیں۔
Published: undefined
کیمپا کولا کے تین ذائقوں کے اجراء کے بعد کولا مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے والی دیگر کمپنیوں پر دباؤ ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ دریں اثنا، درجہ حرارت میں اضافے اور سافٹ ڈرنکس کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے، کوکا کولا نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کچھ ریاستوں میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بزنس اسٹینڈرڈ کے مطابق کمپنی نے 200 ایم ایل کی بوتل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق کوکا کولا کمپنی کی جانب سے قیمت کم کرنے کے فیصلے کے بعد مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور مہاراشٹرا جیسی ریاستوں میں 200 ایم ایل کی بوتل جس کی قیمت پہلے 15 روپے تھی، اب کم کر کے 10 روپے کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ، خوردہ فروشوں کی طرف سے کوکا کولا کی شیشے کی بوتلیں رکھنے کے لیے ادا کیے گئے کریٹ ڈپازٹ کو بھی معاف کر دیا گیا ہے، جو عام طور پر 50 سے 100 روپے کے درمیان ہوتا ہے۔
Published: undefined
اہم بات یہ ہے کہ مشروبات کے زمرے میں کیمپا کولا ہندوستان کا اپنا برانڈ ہے۔ پیور ڈرنک گروپ 1949 سے 1970 کی دہائی کے اوائل تک ہندوستان میں کوکا کولا کا واحد تقسیم کار تھا۔ اس کے بعد، کوکا کولا کے ملک سے باہر ہونے کے بعد، پیور ڈرنکس نے اپنا برانڈ کیمپا کولا لانچ کیا اور جلد ہی یہ اس شعبے میں ٹاپ برانڈ بن گیا۔ اس کا نعرہ 'دی گریٹ انڈین ٹسٹ' اس وقت بہت مشہور تھا جس نے اب زبردست واپسی کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined