صنعت و حرفت

زوماٹو کی شریک بانی اور چیف پیپلز آفیسر آکرتی چوپڑا نے استعفیٰ دے دیا

زوماٹو کی شریک بانی آکرتی چوپڑا نے زوماٹو کے بانی دیپندر گوئل کو ایک ای میل لکھ کر اپنے استعفیٰ کی اطلاع دے دی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

آن لائن فوڈ ڈیلیوری اور کوئیک کامرس کمپنی زوماٹو کی شریک بانی اور چیف پیپل آفیسر اکریتی چوپڑا نے کمپنی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آکرتی چوپڑا کا استعفیٰ کل یعنی 27 ستمبر 2024 سے  نافذ العمل  ہوگا ۔ زوماٹو نے استعفیٰ کے بارے میں معلومات اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ اپنی ریگولیٹری فائلنگ میں شیئر کی ہے۔

Published: undefined

سیبی کے فہرست سازی کے ضوابط کے تحت اسٹاک ایکسچینج کو ایک لسٹڈ کمپنی ہونے کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے، زوماٹو نے کہا کہ کمپنی کی شریک بانی اور چیف پیپل آفیسر آکرتی چوپڑا، جنہیں سینئر مینجمنٹ پرسنل کے طور پر نامزد کیا گیا ، نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ آکرتی چوپڑا کا استعفیٰ 27 ستمبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔ کمپنی نے کہا کہ اس نے اپنے دوسرے مفادات کے حصول کے لیے استعفیٰ دیا ہے۔

Published: undefined

آکرتی چوپڑا نے زوماٹو کے بانی دیپندر گوئل کو ایک ای میل لکھ کر اپنے استعفیٰ کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنی ای میل میں لکھا کہ بحث کے مطابق میں اپنا استعفیٰ بھیج رہی ہوں جو 27 ستمبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔  آکرتی چوپڑا نے  دیپندر گوئل کو  کہا کہ یہ ناقابل یقین خوشحالی کے 13 سالوں کا ایک شاندار سفر رہا ہے۔ ہر چیز کے لیے بہت بہت شکریہ۔ میں ہمیشہ ایک کال کی دور ی پر ہوں ۔

Published: undefined

آکرتی نے سال 2011 میں زوماٹو کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ 10 سالوں میں کمپنی کو بلندیوں پر لے جانے کے بعد، انہیں سال 2021 میں زوماٹو کے شریک بانی کے طور پر ترقی دی گئی۔ جس سال ان کی ترقی ہوئی، وہ کمپنی میں فائنانس اور آپریشنز کی نائب صدر کے طور پر تعینات تھیں۔ اس نے کمپنی میں بطور سی ایف او کام کیا۔ زوماٹومیں ان کے دور میں، کمپنی نے زبردست چھلانگیں لگائی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined