نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں ہفتہ کے روز 3 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔ یہ قدم مرکزی حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر سے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ سی این جی کی قیمت میں گزشتہ چار ماہ جبکہ پی این جی (پائپڈ گیس) کی قیمت میں گزشتہ دو ماہ میں پہلی بار اضافہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اندر پرستھا گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی معلومات کے مطابق، دہلی میں سی این جی کی قیمت 75.61 روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 78.61 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ وہیں، قومی دارالحکومت میں پی این جی کی قیمت اب 50.59 روپے فی ایس سی ایم (معیاری کیوبک میٹر) سے بڑھ کر 53.59 روپے فی ایس سی ایم ہو گئی ہے۔
Published: undefined
دہلی میں 7 مارچ 2022 سے اب تک سی این جی کی قیمتوں میں 14 بار 22.60 روپے فی کلو کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔ آخری بار 21 مئی کو سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2021 سے اب تک دہلی میں سی این جی کی قیمت میں 35.21 روپے فی کلو (تقریباً 80 فیصد) اضافہ کیا جا چکا ہے۔
Published: undefined
وہیں، پی این جی کی بات کریں تو اگست 2021 سے اب تک اس کی قیمت میں دس گنا اضافہ کیا جا چکا ہے۔ مذکورہ مدت کے دوران، پی این جی کی قیمت میں 29.93 روپے فی ایس سی ایم (تقریباً 91 فیصد) اضافہ کیا جا چکا ہے۔
Published: undefined
آئی جی ایل نے کہا کہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام کے ساتھ اتر پردیش کے کانپور اور راجستھان کے اجمیر جیسے دیگر شہروں میں بھی سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined