نئی دہلی: دہلی-این سی آر کے لوگوں کو جمعرات کی صبح مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا، کیونکہ دارالحکومت دہلی اور ملحقہ نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مطابق ان شہروں کے لیے سی این جی کی قیمتوں میں ایک روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
تازہ ترین تبدیلی کے بعد، دہلی کے لیے سی این جی کی نئی قیمت 76.59 روپے فی کلوگرام، نوئیڈا 82.20 روپے فی کلوگرام اور غازی آباد اور گریٹر نوئیڈا میں 81.20 روپے فی کلو ہو گئی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 20 دنوں میں سی این جی کی قیمتوں میں یہ مسلسل دوسرا اضافہ ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل 23 نومبر کو بھی دہلی-این سی آر میں سی این جی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد دہلی میں سی این جی کی قیمت 74.59 روپے فی کلو سے بڑھ کر 75.59 روپے فی کلوگرام، نوئیڈا میں 80.20 روپے فی کلو سے بڑھ کر 81.20 روپے فی کلو، گریٹر نوئیڈا میں 79.20 روپے سے بڑھ کر 80.20 روپے اور غازی آباد میں یہ 79.20 روپے فی کلو سے بڑھ کر 80.20 روپے ہو گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined