نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز اپنا چوتھا عام بجٹ پیش کیا۔ بجٹ تقریر کے دوران سیتارمن نے مختلف شعبوں کے لیے متعدد اعلانات کیے، لیکن عام آدمی کی سب سے زیادہ دلچسپی یہ جاننے میں رہتی ہے کہ اس کی جیب پر کیا بوجھ بڑھنے جا رہا ہے اور اسے کیا راحت ملے گی۔ لہذا، آئیے جانتے ہیں کیا مہنگا اور کیا سستا ہوا ہے؟
Published: undefined
وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر کے اختتام پر اعلان کیا کہ یکم اکتوبر 2022 سے ملک میں ایتھنول مکس کے بغیر ایندھن پر 2 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ اس کے پیچھے حکومت نے ایندھن میں ایتھنول کی ملاوٹ کو فروغ دینے کی دلیل دی ہے۔ ایسے میں یکم اکتوبر سے ملک میں بغیر ملاوٹ والا پٹرول مہنگا ہو جائے گا۔
Published: undefined
بجٹ میں ملک کو الیکٹرانکس کے شعبے میں خود کفیل بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے موبائل فون چارجرز، موبائل فون کیمرہ لینز، ٹرانسفارمرز وغیرہ پر ڈیوٹی میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
جواہرات اور زیورات سستے ہوں گے۔
جواہرات کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے کٹے ہوئے اور پالش شدہ ہیروں کے جواہرات پر کسٹم ڈیوٹی کو کم کر کے 5 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سمپلی سون ڈائمنڈ پر اب کوئی کسٹم ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی۔
Published: undefined
بجٹ میں کم قیمت والے مصنوعی زیورات کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لیے حکومت نے اب اس پر درآمدتی ڈیوٹی کو بڑھا کر 400 روپے فی کلو کر دی ہے۔ ایسے میں آنے والے وقت میں یہ زیورات مہنگے ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
بارش میں بھیگنے سے بچانے والی چھتری اب سے مہنگی ہو جائے گی۔ حکومت نے بجٹ میں چھتری پر ٹیکس بڑھا کر 20 فیصد کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چھتریاں بنانے میں استعمال ہونے والے پرزوں پر بھی ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو راحت فراہم کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بجٹ میں اسٹیل اسکریپ پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ میں ایک سال کے لیے توسیع کر دی ہے۔ اس سے ایم ایس ایم ای سیکٹر میں اسکریپ سے اسٹیل کی مصنوعات بنانے والوں کے لیے آسانی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined