صنعت و حرفت

دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں تبدیلی، مکیش امبانی ایک پوزیشن نیچے کھسک گئے

بلومبرگ بلینئرس انڈیکس کی تازہ رینکنگ کے مطابق گوتم اڈانی 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ سب سے امیر شخص ہونے کے باوجود ایلن مسک اس سال کمائی کے معاملے میں زکربرگ سے کافی پیچھے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>مکیش امبانی (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مکیش امبانی (فائل)، تصویر آئی اے این ایس

 

دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں آگے پیچھے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے تحت مکیش امبانی کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ اب ایک مقام اور پھسل کر 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جس کے  بعد ان کی ٹاپ-10 ارب پتیوں کی لسٹ سے دوری تھوڑی اور بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ گوتم اڈانی کو ایک پوزیشن کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 16ویں سے 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

بلومبرگ بلینئرس انڈیکس کی تازہ رینکنگ میں ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی اب 112 ارب ڈالر کی کُل جائیداد کے ساتھ 12ویں پوزیشن پر ہیں۔ مکیش امبانی کو پچھاڑتے ہوئے امانسیو اورٹیگا دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں 11 نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ ان کی جائیداد 113 ارب ڈالر ہے۔ منگل کو مکیش امبانی کی ملکیت میں جہاں ایک طرف 335 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تو وہیں دوسری جانب امانسیو کے نٹ ورتھ میں 1.24 ارب ڈالر کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اسی فرق نے مکیش امبانی کو لسٹ میں ایک نمبر پیچھے دھکیل دیا۔

Published: undefined

ارب پتیوں کی فہرست میں ایلن مسک 249 ارب ڈالر کی ملکیت کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں، حالانکہ کمائی کی بات کی جائے تو میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ ٹاپ پر ہیں۔ زکربرگ نے اس سال ایلن مسک کے مقابلے میں تین گنا زیادہ کمائی کی ہے۔ ایلن مسک نے اپنے نٹ ورتھ میں اس سال جہاں 20 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے وہیں مارک زکربرگ نے 62.4 ارب ڈالر اضافہ کے ساتھ سبھی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ویسے مارک زکربرگ 190 ارب ڈالر کی ملکیت کے ساتھ دنیا کے سب سے تیسرے رئیس شخص ہیں۔ دوسرے نمبرپر جیف بیجوس ہیں جن کی ملکیت 209 ارب ڈالر ہے۔

Published: undefined

اس سال کمائی کے معاملے میں دوسرے نمبر پر این ویڈیا کے مالک جین ہوانگ ہیں۔ ان کی دولت میں اس سال 57.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ وہ دنیا کے 14ویں سب سے امیر شخص ہیں۔ این ویڈیا کی کُل کمائی 101 ارب ڈالر ہے۔ اس کے بعد لیری ایلسن نے 55.5 ارب ڈالر کی کمائی کی ہے۔ ان کا نٹ ورتھ 178 ارب ڈالر ہے اور یہ دنیا کے 5ویں سب سے بڑے رئیس ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined