نئی دہلی: مئی کا مہینہ ختم ہو گیا اور آج سے جون کا آغاز ہو گیا، مہینہ بدلنے کے ساتھ آج سے بہت سی چیزیں بھی بدل رہی ہیں۔ ان میں سے کچھ چیزیں آپ کے ذاتی مالیات سے متعلق ہیں، جس کا براہ راست اثر آپ کی جیب پر پڑنے والا ہے۔ جون کے آغاز کے ساتھ ہی عوام پر مہنگائی کا اثر مزید شدت اختیار کرے گا۔ آئیے جانتے ہیں کہ نئے مہینے کے آتے ہی کون سی نئی تبدیلیاں آ رہی ہیں جو آپ کی زندگی کو متاثر کرنے والی ہیں!
Published: undefined
ملک کے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی نے ’ہوم لون‘ کے لیے ای بی ایل آر کی شرح (ایکسٹرنل بنچ مارک لینڈنگ ریٹ) میں اضافہ کر دیا ہے اور اب یہ بینچ مارک ریٹ 0.40 فیصد بڑھ کر 7.05 فیصد ہو گیا ہے۔ اسی طرح ریپو لنکڈ لینڈنگ ریٹ (آر ایل ایل آر) بھی 0.40 فیصد بڑھ کر 6.65 فیصد ہو گیا ہے۔ پہلے یہ دونوں شرحیں بالترتیب 6.65 فیصد اور 6.25 فیصد تھیں۔ نئی شرح یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی۔ ایس بی آئی نے معمولی لاگت پر مبنی قرض دینے کی شرح میں بھی 0.10 فیصد اضافہ کیا ہے، جو 15 مئی سے نافذ العمل ہے۔
اس ماہ ریزرو بینک آف انڈیا کی ایم پی سی کی بھی میٹنگ ہونے جا رہی ہے، جس میں ریپو ریٹ میں مزید اضافے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو تمام بینک ’ہوم لون‘ سمیت تمام قرضوں کے سود میں اضافہ کر دیں گے۔
Published: undefined
سڑک و نقل و حمل اور قومی شاہراہوں کی مرکزی وزارت کے ایک حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 1000سی سی تک انجن کی صلاحیت والی کاروں کے لیے انشورنس پریمیم 2094 روپے ہوگا۔ کووڈ سے پہلے 2019-20 میں یہ 2072 روپے ہوا کرتا تھا۔ وہیں، 1000سی سی سے 1500سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے انشورنس پریمیم 3416 روپے ہوگا جو پہلے 3221 روپے تھا۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی گاڑی کا انجن 1500سی سی سے زیادہ ہے تو اب انشورنس پریمیم 7890 روپے تک ہو جائے گا۔ پہلے یہ پریمیم 7897 روپے تھا۔ حکومت نے 3 سال کے لیے سنگل پریمیم میں بھی اضافہ کیا ہے، جس کے بعد 1000سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے سنگل پریمیم6521 روپے، 1500سی سی تک کی کاروں کے لیے 10540 روپے اور 1500سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کے لیے 24596 روپے ہوگا۔ اسی طرح دو پہیہ گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے یہ واضح ہے کہ اب آج سے کوئی بھی گاڑی رکھنا مہنگا ہونے والا ہے۔
Published: undefined
سونے کی لازمی ’ہال مارکنگ‘ کا دوسرا مرحلہ یکم جون سے لاگو ہونے جا رہا ہے۔ اب 256 پرانے اضلاع کے علاوہ 32 نئے اضلاع میں بھی اسیسنگ اور ہال مارکنگ سینٹر کھولے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد ان تمام 288 اضلاع میں سونے کے زیورات کی ہال مارکنگ لازمی ہو جائے گی۔ اب ان اضلاع میں صرف 14، 18، 20، 22، 23 اور 24 قیراط کے زیورات ہی فروخت کیے جا سکتے ہیں اور انہیں بھی ہال مارکنگ کے بغیر انہیں فروخت کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس تبدیلی سے لوگوں کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔ ہال مارکنگ کو لازمی قرار دینے سے سونے کے زیورات میں ملاوٹ کے خطرات کم ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کبھی ضرورت پڑنے پر زیورات بیچنے جاتے ہیں تو سنار آپ کو انکار نہیں کر پائیں گے، تاہم زیورات کے لئے پوری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
Published: undefined
انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک نے کہا ہے کہ اب آدھار سے کی والے ادائیگی کے نظام کے لیے ’اشوئر‘ (جاری کنندہ) چارج عائد ہوگا۔ یہ چارجز 15 جون سے لاگو ہوں گے۔ تبدیلی کے بعد ہر مہینے کی پہلی تین ٹرانزیکشنز مفت ہوں گی۔ چوتھے لین دین سے ہر بار 20 روپے اور جی ایس ٹی ادا کرنا ہوگا۔ نقد رقم نکالنے اور کیش ڈپازٹ کے علاوہ منی اسٹیٹمنٹ حاصل کرنے کو بھی لین دین میں شمار کیا جائے گا، تاہم منی اسٹیٹمنٹ کا چارج 5 روپے اور جی ایس ٹی ہوگا، ابھی تک سروس مفت فراہم کی جاتی تھی۔
Published: undefined
نجی شعبے کے ایکسس بینک نے نیم شہری اور دیہی علاقوں کے لیے آسان بچت اور تنخواہ کے پروگرام کے اکاؤنٹس کے لیے اوسط ماہانہ بیلنس کی حد کو 15000 روپے سے بڑھا کر 25000 روپے کر دی ہے۔ اگر صارف ایک لاکھ روپے کا ٹرم ڈپازٹ رکھتا ہے، تو وہ اس شرط سے مستثنیٰ ہوگا۔ اسی طرح لبرٹی سیونگ اکاؤنٹ کی حد بھی 15000 روپے سے بڑھا کر 25000 روپے کر دی گئی ہے۔ اگر صارف 25 ہزار روپے خرچ کرتا ہے تو اسے اس بڑھی ہوئی حد سے چھوٹ ملے گی۔ یہ دونوں تبدیلیاں یکم جون سے لاگو ہوں گی۔
Published: undefined
عالمی بازار میں گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس وجہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوسکتا ہے۔ تیل کمپنیاں بھی ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کا جائزہ لیتی ہیں۔ اس سے قبل 19 مئی کو تیل کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 3.50 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس وقت دہلی میں سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1003 روپے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined