صنعت و حرفت

کیفے کافی ڈے دیوالیہ ہونے کے دہانے پر، ٹربیونل  نے قرض میں ڈوبی کمپنی کے خلاف کارروائی کی

نیشنل کمپنی لا ٹربیونل نے آئی ڈی بی آئی کی درخواست پر کیفے کافی ڈے کے خلاف دیوالیہ پن کی کارروائی شروع کی ہے۔ اسے کمپنی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ملک کی مقبول کافی ریسٹورنٹ چین کیفے کافی ڈے قرض کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے۔ نیشنل کمپنی لا ٹریبونل(این سی ایل ٹی)نے کیفے کافی ڈےکی پیرنٹ کمپنی کافی ڈےانٹرپرائز کے خلاف دیوالیہ پن کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ، 228.45 کروڑ روپے کے واجبات کے بارے میں آئی ڈی بی آئی ٹرسٹی شپ سروسز لمیٹڈ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے، ایک ریزولوشن پروفیشنل کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

این سی ایل ٹی کی بنگلور بنچ نے 8 اگست کو آئی ڈی بی آئی ٹرسٹی شپ پٹیشن پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ یہ سی سی ڈی  یعنی کیفے کافی ڈےکے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جاتا ہے۔ کمپنی کے اسٹورز پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی کافی کو پسند کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ ریزولوشن پروفیشنل فی الحال کمپنی کے یومیہ کام کاج کی دیکھ بھال کرے گا۔ ایک ریزارٹ چلانے کے ساتھ ساتھ، کافی ڈے انٹرپرائزز مشاورتی خدمات اور کافی بینز کی تجارت بھی فراہم کرتا ہے۔

Published: undefined

این سی ایل ٹی نے کہا کہ کافی ڈے انٹرپرائزز نے مالی سال 2020 سے 2023 کی سالانہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے 14.24 کروڑ روپے کا سود ادا نہیں کیا ہے۔ کافی ڈے انٹرپرائزز جولائی 2019 میں بانی وی جی سدھارتھا کی موت کے بعد سے مشکلات کا شکار ہے۔ تاہم کمپنی اپنا قرضہ کم کرنے میں مصروف ہے۔ جولائی 2023 میں، این سی ایل ٹی نے کافی ڈے گلوبل لمیٹڈ کے خلاف دیوالیہ پن کی درخواست انڈس انڈ بینک کی جانب سے 94 کروڑ روپے کے واجبات کا دعویٰ کرنے پر قبول کر لی تھی۔ٹربیونل نے اگست 2023 کو اس پر پابندی لگا دی تھی۔ بعد ازاں دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined