صنعت و حرفت

بجٹ کے دن مہنگائی کا جھٹکا! ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بجٹ کے دن مہنگائی کو جھٹکا دیتے ہوئے ایل پی جی کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 14 روپے کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد دہلی میں اس کے دام 1769.50 روپے ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی کمرشل سلنڈر / آئی اے این ایس</p></div>

ایل پی جی کمرشل سلنڈر / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ اس سے پہلے ملک میں مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے کیونکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو کا کمرشل گیس سلنڈر مہنگا کر دیا ہے۔ آئی او سی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق ایل پی جی کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد راجدھانی دہلی میں تجارتی سلنڈر کی قیمت 1769.50 روپے ہو گئی ہے۔ نئی شرحیں آج یکم فروری 2024 سے نافذ ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

دہلی میں 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1755.50 روپے سے بڑھ کر 1769.50 روپے کی گئی ہے۔ دوسرے اہم شہروں کی بات کریں تو کولکاتا میں ایک سلنڈر کی قیمت 1869.00 روپے سے بڑھا کر 1887 روپے کر دی گئی ہے۔ کمرشل سلنڈر جو پہلے ممبئی میں 1708 روپے میں دستیاب تھا، اب 1723 روپے میں دستیاب ہوگا۔ وہیں چنئی میں اس کی قیمت 1924.50 روپے سے بڑھ کر 1937 روپے ہو گئی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ یکم جنوری 2024 کو 19 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں معمولی راحت دی گئی تھی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔ جس کے بعد دہلی سے ممبئی تک کمرشل گیس سلنڈر 1.50 سے 4.50 روپے سستا ہو گیا تھا۔ گزشتہ ماہ کی گئی کمی کے بعد دہلی میں 19 کلو کے سلنڈر کی قیمت 1755.50 روپے اور ممبئی میں 1708 روپے ہو گئی تھی۔

Published: undefined

کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت دہلی میں 903 روپے، کولکاتا میں 929 روپے، ممبئی میں 902.50 روپے اور چنئی میں 918.50 روپے میں دستیاب ہے۔ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں طویل عرصے سے مستحکم ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج صبح 11 بجے پارلیمنٹ میں اپنے دور اقتدار کا چھٹا بجٹ پیش کریں گی۔ یہ مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری بجٹ ہوگا جو کہ عبوری ہے۔ دراصل اس سال لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں اور مکمل بجٹ انتخابات کے بعد بننے والی نئی حکومت پیش کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined