صنعت و حرفت

بجٹ 2024: تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کے لئے راحت کا اعلان، اسٹینڈرڈ ڈیڈکشن کو 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کیا گیا

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ 2024 پیش کر دیا۔ اپنی بجٹ تقریر پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ٹیکس دہندگان کو راحت دینے کا اعلان کیا

<div class="paragraphs"><p>نرملا سیتارمن / قومی آواز / وپن</p></div>

نرملا سیتارمن / قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ 2024 پیش کر دیا۔ اپنی بجٹ تقریر پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ٹیکس دہندگان کو راحت دینے کا اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے نئے ٹیکس نظام میں نئے سلیب کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد نئے ٹیکس نظام میں تنخواہ دار ملازمین کو انکم ٹیکس میں 17500 روپے تک کی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے تنخواہ داروں اور پنشنرز کے لیے معیاری کٹوتی کی حد میں اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پرانے ٹیکس نظام کے ٹیکس سلیب اور ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

Published: undefined

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نئے ٹیکس نظام میں تنخواہ دار ملازمین کے لیے معیاری کٹوتی کی حد 50,000 روپے سے بڑھا کر 75,000 روپے کر دی ہے۔ دوسری جانب پنشنرز کے لیے فیملی پنشن پر کٹوتی 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے 2024-25 کے لیے عام بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حکومت ٹی ڈی ایس ڈیفالٹس کے لیے ایس او پی (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر) کے ساتھ سامنے آئے گی۔ ایسے جرائم کے لئے معاہدہ کو آسان اور معقول بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیراتی ٹرسٹوں کے لیے ٹیکس چھوٹ کے دو نظاموں کو ایک میں ضم کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ مالی سال 2022-23 میں 58 فیصد ٹیکس آسان ٹیکس سسٹم سے آیا ہے۔ سیتا رمن نے لوک سبھا میں کہا کہ دو تہائی سے زیادہ لوگوں نے انکم ٹیکس کے نئے نظام کا فائدہ اٹھایا ہے۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ کریڈٹ، ای کامرس، تعلیم، صحت، قانون، ایم ایس ایم ای سروس ڈیلیوری اور اربن گورننس کے لیے ڈی پی آئی ایپس کو تیار کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined