نئی دہلی: بجٹ کے بعد مسلسل دوسرے ہفتے بھی بازار پر دباؤ بنا ہوا ہے۔ گھریلو کاروبار کی شروعات بھاری گراوٹ کے ساتھ شروع ہوئی۔ بازار کھلتے ہی سینسیکس 1200 ہندسوں جبکہ نفٹی 10300 ہندسوں کے نیچے آ گیا۔ سینسیکس اور نفٹی میں 3-3 فیصد کی گراوٹ در ج کی گئی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحات میں سرمایہ کاروں کے 5 لاکھ کروڑ روپے غرق ہو گئے۔
مڈ کیپ اوراسمال کیپ شیئروں میں بھی بھاری بکوالی ظاہر ہوئی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ سنڈیکس 4.5 فیصد گرا ہے جبکہ نفٹی کے مڈ کیپ 100 انڈیکس میں 4.8 فیصد کی کمزوری آئی ہے۔ بی ایس ای کا اسمال کیپ انڈیکس 4.5 فیصد گرا ہے۔
دریں اثنا روپیہ بھی کمزور ہوا ہے۔ ہفتہ کے دوسرے کاروباری دن منگل کو روپے کی شروعات گراوٹ کے ساتھ ہوئی۔ ڈالر کے مقابلہ روپیہ 29 پیسے گرکر 64.35 کی سطح پر کھلا۔ وہیں سوموار کو روپیہ بغیر کسی تبدیلی لئے 64.06 کی سطح پر بند ہواتھا۔
بازار کے کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی بازار کی گرواٹ کا اثر ایشیا کے بازاروں پر بھی نمایاں ہو رہا ہے۔ جاپان کا بازار بھی 1196 ہندسوں تک گر گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined