لکھنؤ: بینکوں میں مسلسل پانچ دنوں کی چھٹی ہونے سے کاروباریوں اور عام لوگوں کی دیوالی تہوار کے دوران نقدی کی کمی کا سامنا پڑ سکتا ہے۔
دیوالی کے تہورا کے دوران بینک سات نومبر سے 11 نومبر تک بند رہیں گے۔ نقدی کے لئے واحد ذریعہ اے ٹی ایم ہی ہونگے۔ پانچ دنوں کی چھٹی ہونے سے ان کا اثر کاروبارویوں پر بھی پڑسکتا ہے۔ تہواری خرید و فروخت کے چلتے اے ٹی ایم بھی دھوکہ دے سکتے ہیں۔
اس بار سات نومبرکو دیوالی، آٹھ کو پریوا، نو کو بھائی دوج، دس کو دوسرا سنیچر اورگیارہ نومبر کو اتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ ایسے میں نقدی کی کمی صارفئن کو پریشان کر سکتی ہے۔
Published: undefined
حالانکہ بینکوں کے منیجروں کا کہان ہے کہ اے ٹی ایم میں وافر مقدار میں رقم ڈالی جائے گی جس سے تہواروں کے موقع پر کیش کرائسس نہیں ہوگا۔
اتنا ہی نہیں 13 اور 14 نومبر کو چھٹ ہے۔ نومبر کے آخری میں 23 نومبر کو عید میلادالنبی منایا جائے گا۔ اگلے دن یعنی سنیچر 24 نومبر کو گرو تیگ بہادرکا یوم شہادت ہے اس موقع پر کئی ریاستوں میں چھٹیاں ہوتی ہیں۔ 25 نومبر کو اتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز