نئی دہلی: یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے ممبئی میں ہونے والی مفاہمت کی میٹنگ میں طے پانے والے معاہدے کے بعد 30-31 جنوری کو ہونے والی دو روزہ ملک گیر بینک ہڑتال کو ملتوی کر دیا ہے۔ بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے) کے آل انڈیا جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
وینکٹاچلم کے مطابق، انڈین بینک ایسوسی ایشن (آئی بی اے) نے 31 جنوری کو یونینوں کے ساتھ میٹنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعہ کو ہونے والی مفاہمتی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 جنوری کو 5 روزہ بینکنگ، پنشن کی اپ ڈیٹ اور پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے تین مشترکہ مسائل پر بات کی جائے گی۔
Published: undefined
دیگر مسائل پر متعلقہ حکام اور مزدور یونینوں سے الگ الگ بات چیت کی جائے گی۔ خیال رہے کہ کئی بینک یونینوں کے گروپ یو این بی یو نے پہلے اپنے مختلف مطالبات کے لیے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اختتام ہفتہ کے بعد پیر اور منگل کے روز کی اس ہڑتال کے پیش نظر صارفین کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ تاہم اب ہڑتال کے ملتوی ہونے کے بعد صارفین نے راحت کی سانس لی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز