نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو کہا کہ اس نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت قرض پر مبنی ایپ گھوٹالے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر چین کے زیر کنٹرول کچھ اداروں کی تلاش لی ہے، جبکہ 9.82 کروڑ روپے ضبط کیے ہیں۔
Published: undefined
آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ای ڈی نے کامن نیٹ ورک ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ، موبکریڈ ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ، میجک ڈیٹا ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ، بیتو ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ، الیئے نیٹ ورک ٹیکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، وی کیش ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ، لاٹرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، میجک برڈ ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ اور اسپرل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف کارروائی کی ہے۔
Published: undefined
ای ڈی کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ یہ کارروائی ایپ پر مبنی ٹوکن 'ایچ پی زیڈ' اور اسی طرح کے دیگر غلط استعمال سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں کارروائی کی گئی ہے۔
ای ڈی نے کوہیما میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن کے ذریعہ ایچ پی زیڈ ٹوکن اور دیگر کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی جانچ شروع کی۔
Published: undefined
اہلکار نے کہا کہ ایچ پی زیڈ ایک 'ایپ پر مبنی ٹوکن‘ ہے، جس میں صارفین سے ‘بِٹ کوائن‘ اور دیگر کریپٹو کرنسیوں سے وابستہ بڑے فوائد کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس میں سب سے پہلے صارفین سے ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے کہا جاتا تھا۔
ای ڈی نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ مختلف این بی ایف سی کے ساتھ سروس معاہدوں میں چینی کنٹرول شدہ ادارے کئی مشکوک لون ایپس چلا رہے ہیں اور ان ایپس کو چلانے کے بہانے عوام سے غیر قانونی طور پر رقم وصول کر رہے ہیں۔
قبل ازیں، ای ڈی نے 14 ستمبر کو تلاشی کے دوران بینک/ورچوئل اکاؤنٹ میں 46.67 کروڑ روپے کی بقایہ رقم منجمد کر دی تھی۔ اس طرح اس معاملہ میں اب تک مجموعی طور پر 56.49 کروڑ روپے منجمد ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز