صنعت و حرفت

مہنگائی کا ایک اور جھٹکا! ایل پی جی کے داموں میں پھر اضافہ

راجدھانی دہلی میں آج سے 19 کلو کا کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1755.50 روپے کے بجائے 1796.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ کولکاتا میں اس کی قیمت 1885.50 روپے سے بڑھا کر 1908.00 روپے کر دی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی کمرشل سلنڈر / آئی اے این ایس</p></div>

ایل پی جی کمرشل سلنڈر / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سال کے آخری مہینے کا آغاز ہو چکا ہے اور عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 41 روپے کا اضافہ کیا ہے، یہ اضافہ 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت پر کیا گیا ہے۔ تازہ ترین قیمتوں کے مطابق، راجدھانی دہلی میں ایک سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 1796.50 روپے ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کو آئی او سی ایل کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے اور بدلی ہوئی قیمتیں یکم دسمبر سے نافذ ہو گئی ہیں۔ یاد رہے کہ دیوالی سے عین قبل بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 103 روپے کا اضافہ کیا تھا اور یکم نومبر 2023 کو دہلی میں اس کی قیمت 1833.00 روپے ہو گئی تھی، لیکن 16 نومبر کو چھٹھ کے تہوار کو اس سے قبل اس پر ریلیف دیا گیا اور سلنڈر کی قیمت 50 روپے کم کر کے 1755.50 روپے کر دی گئی تاہم سال کے آخر تک قیمتوں میں ایک بار پھر 41 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

Published: undefined

راجدھانی دہلی میں آج سے 19 کلو کا ایل پی جی سلنڈر 1755.50 روپے کے بجائے 1796.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 1885.50 روپے سے بڑھا کر 1908.00 روپے کر دی گئی ہے۔ ممبئی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1728.00 روپے کے بجائے 1749.00 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ چنئی میں یہ 1942.00 روپے کے بجائے 1968.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔

Published: undefined

غورطلب ہے کہ ایک طرف کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 14 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔ آئی او سی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ دہلی میں 903 روپے، کولکاتا میں 929 روپے، ممبئی میں 902.50 روپے اور چنئی میں 918.50 روپے میں دستیاب ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined