نئی دہلی: اگست کے مہینے سے ہفتہ وار تعطیلات یا سرکاری چھٹیوں پر تنخواہ یا پنشن کی عدم ادائیگی کی کوئی پریشانی نہیں رہے گی یعنی اگر 30، 31 کو ہفتہ، اتوار یا کوئی اعلان شدہ چھٹی ہو تو بھی تنخواہ یا پنشن کھاتے میں آ جائے گی لیکن اے ٹی ایم سے کیش نکالنے پر صارفین کی جیب پر مار پڑے گی۔
یکم اگست سے بنکنگ خدمات سے متعلق کئی اصلوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کا اثر بینک کے تمام صارفین پر پڑے گا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک نے اپنے بینک چارجز میں اضافہ کر دیا ہے۔ آئیے جانیں کہ بینک کے کن کن اصولوں میں تبدیلی واقع ہوئی ہے؟
Published: 31 Jul 2021, 1:58 PM IST
ریزرو بینک نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ نیشنل آٹومیٹڈ کلیئرنگ ہاؤس (این اے سی ایچ) کی خدمات ہفتے کے ہر دن دستیاب ہوں گی۔ این اے سی ایچ ایک ادائیگی کا نظام ہے جو قومی ادائیگی کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعے آپریٹ ہوتا ہے۔ یہ منافع، سود، تنخواہ اور پنشن کی منتقلی کے کام کاج میں مدد کرتا ہے۔ نیز اس کی مدد سے گیس، بجلی، ٹیلی فون، پانی جیسے بلوں کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ لون کی ای ایم آئی، میوچول فنڈ اور انشورنس پریمیم کی قسطیں بھی اس کے ذریعے حاصل کی جاتی ہیں۔
Published: 31 Jul 2021, 1:58 PM IST
اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنا یکم اگست سے مہنگا ہونے جا رہا ہے، کیونکہ آر بی آئی نے اے ٹی ایم کے ذریعے ایک بینک سے دوسرے بینک میں مالی لین دین پر انٹرچینج فیس 15 روپے سے بڑھا کر 17 روپے کر دی ہے۔ آر بی آئی نے یہ فیصلہ جون میں لیا تھا، تاہم یہ یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ غیر مالی لین دین کی فیس بھی 5 روپے سے بڑھا کر 6 روپے کر دی گئی ہے۔ انٹرچینج فیس بینک سے جاری کردہ بینک اے ٹی ایم کارڈ کو کسی دوسرے بینک سے پیسہ نکالنے میں استعمال کرنے پر عائد ہوتی ہے۔
Published: 31 Jul 2021, 1:58 PM IST
انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک (آئی پی پی بی) نے اپنی ڈور اسٹیپ ڈلیوری خدمات استعمال کرنے والوں کے چارجز میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ پوسٹ پیمنٹ بینک اب ہر بار ان خدمات کے لیے 20 روپے فیس (جی ایس ٹی اضافی) وصول کرے گا۔ تاہم، جب پوسٹ پیمنٹ بینک کا ملازم جب گھر پر آئے گا تو صارف کئی بار لین دین کر سکتا ہے۔
Published: 31 Jul 2021, 1:58 PM IST
ادھر، آئی سی آئی سی آئی بینک نے یکم اگست سے گھریلو بچت کھاتہ برداروں کے لیے اے ٹی ایم ٹرانزیکشن چارجز اور چیک بک چارجز میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ بینک ڈپازٹ اور نکاسی دونوں کے لیے فیس میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب اے ٹی ایم سے صرف 4 مفت لین دین کئے جا سکتے ہیں۔ بینک کی ویب سائٹ کے مطابق 4 سے زائد نقد رقم نکالنے پر 150 روپے کی بھاری فیس لی جائے گی۔
Published: 31 Jul 2021, 1:58 PM IST
اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے بھی یکم جولائی سے اے ٹی ایم سے مفت کیش نکالنے کی تعداد کو محدود کر دیا ہے۔ ایس بی آئی نے اے ٹی ایم یا بینک برانچ سے ہر مہینے میں چار سے زائد مرتبہ نقدی نکالنے پر چارجز عائد کیے ہیں۔ بنیادی بچت بینک ڈپازٹ کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو یکم جولائی سے چار سے زائد اے ٹی ایم یا برانچوں سے کیش نکلوانے کے لیے اضافی چارجز ادا کرنے ہوں گے۔ ملک میں تقریباً ایک تہائی بینکنگ سیونگ اکاؤنٹ ہولڈرز ایس بی آئی سے ہیں۔ ان ایس بی آئی اکاؤنٹ ہولڈرز کو ایک سال میں چیک بک کے 10 سے زائد چیک استعمال کرنے پر اضافی چارجز بھی ادا کرنے ہوں گے۔
Published: 31 Jul 2021, 1:58 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Jul 2021, 1:58 PM IST