صنعت و حرفت

عوام پر مہنگائی کی ایک اور مار، پینٹس کے داموں میں 10 فیصد تک کا اضافہ!

ایشین پینٹس اور برجر پینٹس نے قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے سبب 12 نومبر سے پینٹس کے داموں میں 7 سے 10 فیصد تک کا اضافہ ہو سکتا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: مہنگائی کی مار سے عام آدمی پہلے ہی پریشان ہے اور اب گھروں پر رنگ و روغن کرانا بھی مہنگا ہونے جا رہا ہے۔ پینٹس تیار کرنے والی کمپنیوں نے رنگوں کے داموں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین پینٹس اور برجر پینٹس نے قیمتوں میں اضافہ کے فیصلہ کے سبب 12 نومبر سے پینٹس کے داموں میں 7 سے 10 فیصد تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

تصور کیا جا رہا ہے کہ پینٹس کمپنیوں کی جانب سے یہ اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہوگا۔ دو کمپنوں کے پینٹس کے داموں میں اضافہ کے بعد تمام دوسری کمپناں بھی داموں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ سال 2008 کے بعد پینٹس کے داموں میں بیک وقت یہ سب سے بڑا اضافہ ہوگا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پینٹس تیار کرنے کی لاگت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ایک طرف جہاں خام تیل کے دام بڑھ گئے ہیں وہیں دیگر خام مال بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ ایشین پینٹس کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر امت سنگل نے حال ہی میں سارمایہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خام مال کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب کمپنی کے منافع پر اثر پڑ رہا ہے۔

تاہم، بازار کے ماہرین سمیت کئی بروکر ہاؤسز کا خیال ہے کہ منافع کے فاصلہ کو پر کرنے کے لئے پینٹس کمپنیوں کو داموں میں 5 فیصد تک اضافہ کرنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined