نئی دہلی: مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی انیل امبانی کی کمپنی ریلائنس کیپٹل کی نیلامی کے لیے سب سے بڑی بولی لگانے والے کا نام سامنے آ گیا ہے۔ ٹورینٹ گروپ نے بھاری قرضوں میں ڈوبے ریلائنس کیپٹل کے تصفیہ کے عمل کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والی نیلامی میں بدھ کو سب سے زیادہ بولی لگائی۔ ذرائع نے بتایا کہ احمد آباد کے ’ٹورینٹ گروپ‘ نے انیل امبانی گروپ کے ذریعہ قائم کی گئی نان بینکنگ فنانس کمپنی (این بی ایف سی) کو نیلامی میں حاصل کرنے کے لئے 8640 کروڑ روپے کی بولی لگائی ہے۔
Published: undefined
ٹورینٹ گروپ کے پروموٹر اداروں نے ریلائنس کیپٹل کو خریدنے کے لیے یہ پیشکش کی ہے۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق ہندوجا گروپ نے بھی اس کمپنی کو خریدنے کے لیے نیلامی میں حصہ لیا اور 8150 کروڑ روپے کی پیشکش کی لیکن ٹورینٹ گروپ نے اپنی زیادہ بولی کے ذریعے اس پیشکش کو شکست دی۔
Published: undefined
بینکنگ ذرائع نے بتایا کہ ہندوجا گروپ نے دوسری سب سے زیادہ بولی لگائی ہے جبکہ ’اوک ٹری‘ نے نیلامی کے مرحلے میں حصہ نہیں لیا ہے۔ کاسمیا پیرامل اتحاد پہلے ہی بولی کے عمل سے باہر ہو گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ قرض دہندگان کی کمیٹی (سی او سی) نے نیلامی کے لئے 6500 کروڑ روپے کی کم از کم قیمت کی حد مقرر کی تھی۔ نیشنل کمپنی لا ٹربیونل (این سی ایل ٹی) کے حکم کے مطابق، قرض دہندگان کو 31 جنوری 2023 تک ریلائنس کیپٹل کے تصفیہ کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔
Published: undefined
اس نیلامی کو جیتنے کے بعد ٹورینٹ گروپ کو مالیاتی خدمات کے شعبے میں بہت فائدہ ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے اسے ریلائنس جنرل انشورنس میں مکمل 100 فیصد حصص حاصل ہو جائیں گے، جبکہ ٹورینٹ کو دیگر اثاثوں کے ساتھ ریلائنس نپون لائف انشورنس میں 51 فیصد حصہ ملے گا۔
Published: undefined
اکیس ہزار کروڑ روپے کے ٹورینٹ گروپ کے سربراہ 56 سالہ سمیر مہتا ہیں اور ان کی قیادت میں گروپ نے کئی اسٹریٹجک اقدامات کیے ہیں اور نئے شعبوں میں داخل ہوا ہے۔ مثال کے طور پر ٹورینٹ گروپ نے بجلی اور سٹی گیس ڈسٹری بیوشن کے شعبے میں بھی اپنی شناخت بنائی ہے۔ ٹورینٹ فارماسیوٹیکلز، ٹورینٹ گروپ کی فلیگ شپ کمپنی ہے اور ہندوستان کی سرکردہ فارما کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اب اس کے گروپ کے پاس ریلائنس کیپٹل کو خریدنے کے بعد مالی خدمات کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined