اترواننت پورم: کانگریس کے لیڈر ششی تھرور نے جمعہ کے روز ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں ہو رہے بےتحاشہ اضافہ کے خلاف آٹو رکشہ کو رسی سے کھینچ کر دلچسپ انداز میں مظاہرہ کیا۔ تھرور نے اپنے حلقہ انتخاب میں سڑکوں پر اترے سینکڑوں آٹو رکشہ ڈرائیوروں کی قیادت کی۔ انہوں نے علامتی طور پر بڑھتے ہویے پٹرول اور ڈیزل کے داموں کے خلاف احتجاج درج کرنے کے لیے تھری ویلر گاڑی کو رسی سے کھینچا۔
Published: undefined
ڈرائیوروں سے مخاطب ہوتے ہویے ششی تھرور نے کہا، ’’عام آدمی کے لیے ایندھن ٹیکس کا بوچھ وبائے جان بنا ہوا ہے۔ ہندوستان اپنے ایندھن پر 260 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں۔ جبکہ امریکہ میں لوگ 20 فیصد ٹیکس ہی ادا کرتے ہین۔ ایندھن کی قیمتوں نے تمام اشیا کے داموں کو متاثر کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
دریں اثنا، پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں تیل قیمتوں میں اضافہ کا سبب بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں ہو رہا اضافہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے تیل پر عائد ہونے والی ایکسائز ڈیوٹی پر بھی توجہ مبذول کرائی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ پٹرول اور ڈیزل قیمتوں کے معاملہ میں اپنی بلند ترین سطح پر برقرار ہیں تاہم گزشتہ تین دنوں سے ان کے داموں میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول اس وقت 90.93 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.32 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔ ممبئی میں پٹرول 97.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ یہاں ڈیزل 88.44 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ چنئی میں پٹرول 92.90 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.31 روپے فی لیٹر جبکہ کولکاتا میں پٹرول 91.12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 84.20 روپے لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز