صنعت و حرفت

سبزیوں کے بعد مصالحوں میں لگی آگ، زیرے کے دام ریکارڈ بلندی پر

سبزیوں کے بعد اب مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھنے لگیں۔ گزشتہ ماہ سے زیرے کی قیمت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اب خدشہ ہے کہ تمام اہم مصالحوں کی قیمتیں تیزی سے بڑھیں گی

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 
Wolfgang Kaehler

نئی دہلی: سبزیوں کے بعد اب مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی آگ لگ گئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال بعض مصالحوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچی ہیں۔ زیرے کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس کی خوردہ قیمتوں میں گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر تقریباً 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیرہ کے دام اس وقت 60 ہزار روپے کونٹل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اس سے کسانوں کو تو فائدہ ملے گا لیکن نچلے اور متوسط طبے کے لوگوں نے تڑکے دوسرے متبادل ڈھونڈھ لیے ہیں۔ لوگ تڑکے میں رائی اور پیاز کا استعمال کرنے لگے ہیں۔

Published: undefined

ماہرین کے مطابق موسم کی خرابی اور پیداوار میں کمی کے باعث مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ صورتحال نازک بنی ہوئی ہے کیونکہ قیمتوں میں راح اگلے کیلنڈر سال تک ہی متوقع ہے۔ خاص طور پر زیرے کی قیمتوں میں ریلیف کے امکانات فی الحال نظر نہیں آ رہے۔ زیرہ سال میں ایک بار اگائی جانے والی فصل ہے اور اس سال اسے تقریباً 30 سے ​​40 فیصد تک نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

ماہرین کے مطابق غیر موسمی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث ہلدی جیسی کئی فصلوں کی بوائی میں زبردست کمی آئی ہے۔ راجستھان میں بپر جوئے طوفان کی وجہ سے دھنیا کی فصل تباہ ہو چکی ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کم بارش کی وجہ سے خشک مرچوں کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔

خیال رہے کہ جنوری 2023 کے بعد مصالحوں کی قیمتوں میں نرمی آئی تھی۔ اس کے بعد مصالحہ جات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد مہنگائی ہوئی لیکن گزشتہ ماہ سے ایک بار پھر مصالحوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined