نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریسز کے چیئرمین مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص لیکن اب ہندوستان کے ہی دوسرے امیر کاروباری گوتم اڈانی کی دولت ان سے کچھ ہی کم رہ گئی ہے۔ اڈانی تیزی کے ساتھ امبانی کے نزدیک پہنچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
اڈانی کی دولت کے معاملہ میں امبانی کے قریب پہنچنا اس لئے ممکن ہو پایا کیونکہ ریلائنس گروپ کے حصص میں گراوٹ واقع ہو رہی ہے، جبکہ اڈانی گروپ کے حصص مضبوط ہو رہے ہیں۔ بلومبرگ بلینائر انڈیکس کے مطابق جمعرات 25 نومبر کو مکیش امبانی کی مجموعی دولت (نیٹ ورتھ) کم ہو کر 89.7 ارب ڈالر (تقریباً 6.698 لاکھ کروڑ روپے) رہ گئی۔ دوسری طرف اڈانی کی دولت بڑھ کر 89.1 ارب ڈالر (تقریباً 6.64 لاکھ کروڑ روپے) تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
مکیش امبانی کی دولت میں بدھ کے روز 1.32 ارب ڈالر (تقریباً 9841 کروڑ روپے) کی کمی واقع ہوئی، جبکہ گوتم اڈانی کی دولت میں 375 کروڑ ڈالر (تقریباً 2795 کروڑ روپے) کا اضافہ ہوا۔ اس کے باوجود مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص اور دنیا کے 12ویں امیر ترین شخص ہیں۔ گوتم اڈانی ایشیا کے دوسرے امیر ترین اور دنیا کے 13ویں امیر ترین شخص ہیں۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ کل کئی میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں آئی تھی کہ گوتم اڈانی نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے لیکن بلومبرگ کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوتم اڈانی اب بھی ان سے پیچھے ہیں۔ بلومبرگ روزانہ کی بنیاد پر انڈیکس شائع کرتا ہے اور اس کی رپورٹ کو مستند قرار دیا جاتا ہے۔
Published: undefined
ریلائنس گروپ کی اہم کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے حصص بدھ کے روز بی ایس ای پر 1.48 فیصد گر کر 2350.90 روپے پر بند ہوئے۔ دوسری طرف، اڈانی گروپ کی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹیڈ 6 کمپنیوں میں سے اڈانی پورٹس میں 5 فیصد اور اڈانی انٹرپرائزز میں 2.76 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اڈانی گرین انرجی بھی فائدے میں چل رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined