پنچکولہ: ملک میں آن لائن ٹھگی کے معاملہ میں لگاتار اضافہ کے درمیان ہریانہ کے پنچکولہ میں ایک شخص سے کرپٹو کرنسی میں کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے ٹھگ لئے گئے۔ پنچکولہ سائبر تھانہ کے انچارج للیت کمار نے جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ آن لائن سائبر پورٹل پر للیت سنگل نام کے شخص کی جانب سے شکایت ارسال کی گئی کہ 13 دسمبر 2023 کو انہیں ایک لنک بھجا گیا، جس میں کاروبار کی اطلاع حاصل کرنے کے لئے کلک کرنے کو کہا گیا۔
Published: undefined
للیت سے راہل شرما نامی شخص نے رابطہ قائم کیا اور کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے مائل کیا۔ وہ راہل شرما کے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہو گیا اور سرمایہ کاری شروع کر دی۔ تین مہینے بعد اس نے گروپ میں کاروبار کے سلسلے میں معلومات طلب کی۔
Published: undefined
متاثرہ شخص نے راہل شرما کے کہنے پر بیرونی سرمایہ کار سے گفتگو کی اور سرمایہ کاری پر راضی ہو گیا۔ اس کے بعد متاثرہ للیت سے کے وائی سی کے لئے تمام دستاویزات طلب کئے گئے اور ٹریڈنگ کے لئے کھاتہ بھی کھلوایا گیا۔ اس نے 18 مختلف قسطوں میں مجموعی طور پر 9 کروڑ 68 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی۔
Published: undefined
پھر جولائی کے پہلے ہفتے میں متاثرہ للیت نے سرمایہ کاری کی پوری رقم واپس لینے کو کہا۔ اس پر ملزمان نے ان سے کہا کہ وہ اس کے لیے کل رقم کا 10 فیصد بطور ٹیکس جمع کرائیں۔ اس طرح للیت سنگل کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جن بینک کھاتوں میں رقم منتقل کی گئی ہے ان کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ بینک اکاؤنٹ سے بھی دو کروڑ روپے نکلے ہیں۔ کیس کی مکمل تفتیش کے بعد تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined