صنعت و حرفت

بازار میں 8202 کروڑ مالیت کے 2000 کے کرنسی نوٹ اب بھی موجود! آر بی آئی نے دی معلومات

حکومت کے ذریعے نوٹ بندی کے بعد آر بی آئی نے 2000 روپے کے نوٹ جاری کیے تھے جو 19 مئی 2023 میں بند کر دیے گئے۔ مگر آر بی آئی نے ان نوٹوں کی واپسی کا راستہ ہنوز کھلا رکھا ہے۔

دو ہزار کے نوٹوں کی فائل تصویر 
دو ہزار کے نوٹوں کی فائل تصویر  سوشل میڈیا 

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے گزشتہ سال سرکیولیشن سے باہر کیے گئے 2000 روپے کے گلابی نوٹوں (2000 روپے کے نوٹ) کے بارے میں اس نئے مالی سال میں ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔ اس نوٹ کے سرکیولیشن سے باہر ہونے کے تقریباً 11 ماہ بعد بھی ہزاروں کروڑ روپے کے نوٹ ابھی تک بازار میں موجود ہیں، جو ابھی تک واپس نہیں آئے ہیں۔ ان نوٹوں کا تازہ ترین ڈیٹا ریزرو بینک نے یکم اپریل کو جاری کیا ہے جس کے مطابق لوگ اب بھی 8202 کروڑ روپے کے نوٹ اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ نے پی ٹی آئی کے حوالے سے یہ معلومات دی کہ آر بی آئی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے تحت چلن سے باہر ہوئے 2000 روپے کے کل نوٹوں میں سے تقریباً 97.69 فیصد نوٹ بینکنگ سسٹم میں واپس آ چکے ہیں۔ مگر اب بھی 2.31 فیصد نوٹوں کو لوگ اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جو واپس نہیں ہوئے ہیں۔ 2000 روپے کے ان باقی نوٹوں کی قیمت 8,202 کروڑ روپے ہے۔

Published: undefined

ریزرو بینک نے کلین نوٹ پالیسی کے تحت گزشتہ سال اس سب سے بڑے نوٹ یعنی 2000 روپئے کے نوٹ کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ 19 مئی 2023 کو کل 3.56 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے 2,000 روپے کے نوٹ بازار میں موجود تھے، جب کہ گزشتہ سال کے آخر میں 29 دسمبر 2023 کو یہ تعداد گھٹ کر صرف 9,330 کروڑ روپے رہ گئی تھی۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو پچھلے تین مہینوں میں 2000 روپے کے نوٹوں کی واپسی کی رفتار بہت سست رہی ہے۔

Published: undefined

سب سے بڑے کرنسی نوٹوں کو سرکیولیشن سے باہر کرنے کے اعلان کے بعد آر بی آئی نے مقامی بینکوں اور RBI کے 19 علاقائی دفاتر میں ان نوٹوں کو واپس کرنے اور تبدیل کرنے کے لیے 23 مئی سے 30 ستمبر 2023 تک کا وقت دیا تھا۔ اس کے بعد اس ڈیڈ لائن کو بڑھا کر 7 اکتوبر 2023 کر دیا گیا۔ اس مقررہ تاریخ تک بھی کل نوٹوں کی واپسی نہ ہونے کی وجہ سے ریزرو بینک نے 8 اکتوبر 2023 سے آر بی آئی کے دفاتر میں ان نوٹوں کو تبدیل کرنے کی سہولت جاری رکھی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یہ نوٹ اب بھی بدلے جاسکتے ہیں۔ حالانکہ یہ کام مقامی بینکوں میں ممکن نہیں ہوگا۔ آر بی آئی نے واضح کیا ہے کہ سرکیولیشن سے نکالے گئے یہ گلابی نوٹ 19 آر بی آئی دفاتر میں جمع کیے جائیں گے جو احمد آباد، بنگلورو، بیلا پور، بھوپال، بھونیشور، چنڈی گڑھ، چنئی، گوہاٹی، حیدرآباد، جے پور، جموں، کانپور، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، پٹنہ اور ترواننت پورم میں ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے نزدیکی کسی بھی پوسٹ آفس میں انڈیا پوسٹ کے ذریعے بھی یہ نوٹ جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined