جھنجھنو: راجستھان کے جھنجھنو میں ضلع صارف منچ نے صارف کے کھاتے میں جمع روپیے دینے سے انکار کرنے پر بینک پر دس ہزار روپیے ذہنی ایذا رسانی کے اور تین ہزار تین سو روپیے تنازعات کا خرچ دینے کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
منچ کے صدر مہیندر شرما اور رکن شیوکمار شرما نے دھیرج کمار کی شکایت میں بتایا کہ 10 نومبر 2016 کو بچت کھاتہ بینک آف راجستھان جھنجھنو میں کھلوایا تھا۔ بعد ازاں اس بینک کا انضمام آئی سی آئی سی آئی میں ہو گیا۔ متاثرہ نے بتایا کہ پڑھائی کے سلسلے میں جے پور جانے کی وجہ سے پانچ ماہ تک اپنے کھاتے میں کوئی لین دین نہیں کیا۔ یکم نومبر 2016 کو کھاتے سے روپیے نکالنے گیا تو بینک افسران نے رقم دینے سے انکار کر دیا۔
Published: undefined
مینیجر سے بات کرنے پر اس نے پانچ ماہ تک لین دین نہ کرنے پر رقم ختم ہونے اور کھاتہ چالو نہ ہونے کی وجہ سے الٹا بینک کو رقم مانگنے اور نوٹس دینے کے لیے کہا گیا۔ بینک افسر نے بتایا کہ نئے ضابطوں کے مطابق کھاتے میں کم از کم 10،200 کا بیلنس رکھنے کی بات کہی گئی۔
Published: undefined
ضلع صارف منچ نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد بینک کو صارف کھاتے میں جمع 2931 روپیے، اس رقم پر بینک کے ضابطے کے مطابق رقم کی ادائیگی تک سود، دس ہزار ذہنی ایذا رسانی اور تین ہزار تین سو روپیے متاثرہ کو دینے کا حکم دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز