ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے بلڈر سمیر بھوجوانی کے خلاف 200 کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس بھیجا ہے۔ سائرہ کا الزام ہے کہ بھوجوانی ان کے بنگلے پر مالکانہ حقوق کا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے اور لوگوں کے درمیان ان کی شبیہ خراب کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ دلیپ کمار کا بنگلہ باندرا کے پاش علاقہ پالی ہل میں واقع ہے۔
سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ بلڈرسمیر بھوجوانی ان کے پالی ہل والے بنگلے کے جعلی کاغذات بناکر ان کا حق چھیننا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ بھوجوانی نے لوگوں کے سامنے ان کی اور ان کے شوہر دلیپ کمار کی شخصیت کے تاثر کو خراب کرنے کی بھی کوشش کی ہے جس سے ان دونوں کو ذہنی اور جسمانی اذیت کاسامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے ایک تحریری نوٹس میں بھوجوانی پر 200 کروڑ روپے کے ہرجانے کے ساتھ اس سے معافی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یہ نوٹس بلڈر بھوجوانی کے 21 دسمبر 2018 کے نوٹس کے جواب میں دیا گیا ہے جس میں بھوجوانی نے خود کو 250 کروڑ کے بنگلے کا قانونی مالک ظاہر کیا تھا۔
Published: 05 Jan 2019, 4:11 PM IST
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر 10 دن کے اندر 200 کروڑ روپے کی رقم ادا نہیں کی گئی تو بھوجوانی کے خلاف مجرمانہ کارروائی کے لیے شکایت درج کرائی جائے گی۔ سائرہ بانو نے گزشتہ برس 16 دسمبر کو بھی ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے سمیر بھوجوانی کی دھمکیوں کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
Published: 05 Jan 2019, 4:11 PM IST
واضح رہے کہ دلیپ کمار نے 1953 میں بنگلے کی زمین ایک لاکھ 40 ہزار روپے میں خریدی تھی۔ 2008 میں اس جگہ کی تزئین و آرائش کے لئے ریئل اسٹیٹ فرم اپراجیتا ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ کنٹریکٹ (معاہدہ) کیا گیا لیکن اس نے اس اراضی پر قبضہ کر لیا۔
Published: 05 Jan 2019, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Jan 2019, 4:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز