بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکے گزرے زمانے کے اداکار شتروگھن سنہا ان دنوں بالی ووڈ کے کنگ یعنی شاہ رخ خان سے ناراض چل رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ اپنے مشہور ڈائیلاگ ’خاموش‘ سے پہچانے جانے والے شتروگھن سنہا کی شاہ رخ خان سے ناراضگی اس لیے ہے کیونکہ آرین معاملے میں مکمل حمایت کے باوجود شاہ رخ خان نے ’شکریہ‘ کا ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ یعنی شاہ رخ خان ’خاموش‘ رہ گئے۔
Published: undefined
شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ جب ڈرگز کیس میں آرین خان کو گرفتار کیا گیا تھا تو انھوں نے شاہ رخ کے بیٹے کی نہ صرف حمایت کی بلکہ ان کا دفاع بھی کیا تھا۔ اس کے بعد شاہ رخ نے ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک فون کال تک کرنا ضروری نہیں سمجھا۔ قابل ذکر ہے کہ آرین خان کو اب نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ڈرگز کیس میں کلین چٹ دے دی ہے۔
Published: undefined
اکتوبر 2021 میں جب این سی بی نے آرین خان کو گرفتار کیا تھا تو ان چنندہ لوگوں میں شتروگھن سنہا بھی شامل تھے جنھوں نے اس گرفتاری کی تنقید کی تھی۔ شتروگھن سنہا نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے ’نیشن نیکسٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’ایک سرپرست کے طور پر میں نے شاہ رخ خان کا درد سمجھا۔ اگر وہ قصوروار بھی ہوتا تب بھی اسے ریہیب میں بھیجے جانے کی جگہ لاک اَپ میں بند کر دیا گیا۔ میں نے تب وہی کہا جو جائز تھا۔ لیکن مجھے شاہ رخ خان نے ایک تھینک یو کارڈ بھی نہیں بھیجا۔ جب کہ میں آرین کو جیل بھیجے جانے کے خلاف ممبئی میں آواز اٹھانے والوں میں سب سے آگے تھا۔‘‘
Published: undefined
شتروگھن سنہا نے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ ’’میری ایک عادت ہے، جو جیسا ہے اسے ویسا بتاتا ہوں۔ میں ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑا رہتا ہوں۔ تب بھی میں نے وہی کیا تھا۔ مجھے لگا کہ وہاں ناانصافی ہو رہی ہے اور اس لیے میں نے آواز اٹھائی۔ جہاں تک شاہ رخ خان کا سوال ہے، تو انھوں نے مجھے نہ تو شکریہ کہا اور نہ ہی کوئی تھینک یو کارڈ ہی بھجوایا۔‘‘
Published: undefined
جب شتروگھن سنہا سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا انھوں نے اپنی طرف سے شاہ رخ خان سے بات کرنے کی کوشش کی؟ اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’نہیں، بالکل بھی نہیں۔ میں کیوں کروں، مجھے ان سے کام بھی نہیں چاہیے۔ مجھے ان سے رابطہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔‘‘ ساتھ ہی شتروگھن سنہا نے یہ وضاحت بھی کی کہ شاہ رخ خان نے کبھی ان سے حمایت کا مطالبہ بھی نہیں کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined