اسلام آباد: کرکٹر سے سیاستدان بننے اور اس کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد بھی یوں تو ہندوستان میں عمران خان کی مقبولیت برقرار ہے لیکن ایک زمانہ ایسا تھا جب ان کی مقبولیت عروج پر تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب وہ کرکٹ کے میدان میں اپنے جوہر دکھا رہے تھے۔ عمران خان کی ہندوستان میں مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں بالی ووٹ فلم میں کام کرنے کی پیش کش بھی کی گئی تھی۔ خود عمران خان نے یہ انکشاف ایک ہندوستانی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔
Published: undefined
عمران خان کے سابق کرکٹر کے طور پر دیئے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور اسے ٹوئٹر پر کافی لوگ شیئر کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں عمران خان ہندوستانی چینل سے بات کرتے ہوئے خود یہ اعتراف کر رہے ہیں کہ انہیں بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کا آفر ملا تھا۔ ہندوستانی چینل کو دیا گیا عمران خان کا یہ انٹرویو نومبر 2006 کا ہے، جس میں وہ ناظرین کے سوالوں کے جواب دیتے نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
اس میں ایک عورت ان سے پوچھتی ہے کہ ’کیا آپ کو کبھی کسی ہندوستانی فلم میں کام کرنے کا آفر ملا تھا؟‘ جواب میں عمران نے کہا، ’’آپ یقین نہیں کریں گی لیکن ایک مشہور ہندوستانی اداکار کی جانب سے مجھے فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی تھی۔ اس وقت میں حیرت میں پڑ گیا تھا جب وہ یہ آفر لے کر مجھ سے ملنے انگلینڈ پہنچ گئے تھے۔‘‘
Published: undefined
عمران خان نے اداکار کا نام نہیں بتایا۔ ناظرین کے اصرار کرنے پر عمران خان نے مسکرا کر کہا، ’’میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا کیونکہ کہیں یہ ان (اداکار) کے لئے شرمندگی کی وجہ نہ بن جائے۔‘‘ لیکن، جب ناظرین نے نام بتانے پر بہت اصرار کیا تو، عمران خان نے کہا کہ وہ عظیم فلم ساز دیوانند تھے جنہوں نے انہیں فلم کی پیش کش کی۔ عمران نے یہ بھی کہا کہ وہ دیوانند کا بہت احترام کرتے ہیں۔
Published: undefined
اسی شو میں، عمران خان نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ مایہ ناز فلم ساز اسماعیل مرچینٹ نے بھی انہیں فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی۔ تو پھر انہوں نے کام کیوں نہیں کیا، یہ پوچھے جانے پر عمران خان نے کہا، ’’میں نے کبھی پلے اسکول تک میں اداکاری نہیں کی تھی، بھلا فلموں میں کیسے کر لیتا!‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined