بالی ووڈ

جب دوسری جنگ عظیم میں جاپانی حملے سے بچ کر ہندوستان آئیں ہیلن، امیتابھ بچن نے سنائی کہانی

میگا اسٹار امیتابھ بچن نے تجربہ کار اداکارہ ہیلن کے بارے میں ایک کہانی شیئر کی اور بتایا کہ وہ 1943 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران برما پر جاپانی قبضے سے فرار ہو کر کس طرح ہندوستان پہنچیں

<div class="paragraphs"><p>ہیلن، امیتابھ بچن / آئی اے این ایس</p></div>

ہیلن، امیتابھ بچن / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: میگا اسٹار امیتابھ بچن نے تجربہ کار اداکارہ ہیلن کے بارے میں ایک کہانی شیئر کی اور بتایا کہ وہ 1943 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران برما پر جاپانی قبضے سے فرار ہو کر کس طرح ہندوستان پہنچیں۔ ہیلن ایک مشہور ڈانسر ہیں اور اپنے موثر کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ رنگون، برما (جو اب میانمار کے نام سے جانا جاتا ہے) میں پیدا ہوئی تھیں۔

Published: undefined

ہیلن کا خاندان 1943 میں برما پر جاپانی قبضے سے بچنے کے لیے ڈبرو گڑھ، آسام چلا آیا۔ بعد میں ہیلن کو 1958 میں 19 سال کی عمر میں بڑا بریک ملا، جب انہوں نے فلم 'ہاوڑہ برج' میں 'میرا نام چن چن چو' گانے پر پرفارم کیا۔ انہوں نے لیجنڈ اداکار شمی کپور کے ساتھ کئی ہٹ ڈانس نمبر کیے، جن میں 'جنگلی' کا 'سوکو سوکو'، 'چائنا ٹاؤن' کا 'یما یما' اور 'تیسری منزل' کا 'او حسینہ زلفوں والی' شامل ہیں۔

Published: undefined

امیتابھ، جو اس وقت کوئز پر مبنی رئیلٹی شو 'کون بنے گا کروڑ پتی 15' کی میزبانی کر رہے ہیں، نے رول اوور کنٹسٹنٹ للت کمار کو ہاٹ سیٹ پر خوش آمدید کہا۔ ان سے 25 لاکھ روپے کا سوال پوچھا گیا، ’’ان میں سے کون سی اداکارہ میانمار میں پیدا ہوئیں اور بعد میں دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ ہندوستان آئیں؟" دیے گئے آپشنز تھے – سلوچنا، ثریا، نادرہ اور ہیلن۔ درست جواب ہیلن تھا۔ تاہم، للت کو جواب کے بارے میں یقین نہیں تھا، لہذا انہوں نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور 1250000 روپے حاصل کرنا منظور کر لیا۔

Published: undefined

اس کے بعد امیتابھ نے کہا، ’’ہیلن اور ان کا خاندان میانمار سے آیا تھا۔ انہیں ہندوستان پہنچنے کے لیے دریاؤں، پہاڑوں اور جھاڑیوں سے گزرتے ہوئے میلوں پیدل چلنا پڑا۔ انہیں یہ کام 1943 میں برما پر جاپانی قبضے سے بچنے کے لیے کرنا پڑا۔‘‘ انہوں نے کہا ’’وہ ہماری فلم انڈسٹری میں ایک مقبول اداکارہ بن گئیں۔ ان کا ڈانس دیکھ کر کوئی بھی سحر زدہ ہو جائے گا۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ ہیلن نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلم 'محبتیں'، 'ڈان'، 'شعلے'، 'امر اکبر انتھونی'، 'دی گریٹ گیمبلر' اور 'رام بلرام' جیسی فلموں میں اسکرین شیئر کی ہے۔ فلم 'شعلے' میں انہوں نے ٹریک 'محبوبہ-محبوبہ' میں ایک خاص کردار ادا کیا تھا۔ امیتابھ نے کہا ’’مجھے ان کے ساتھ کچھ فلموں میں کام کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ وہ ایک مہربان عورت ہیں اور سب کا خیال رکھتی ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ وہ صحت یاب رہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined