ممبئی: بالی ووڈ اداکار ودیوت جاموال فلم ’’شیر سنگھ رانا‘‘ کی بایوپک میں نظر آئیں گے۔ ودیوت جاموال اپنی پہلی بایوپک میں 'شیر سنگھ رانا' کا کردار نبھانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ونود بھانوشالی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایت کاری شری نارائن سنگھ کریں گے۔ شیر سنگھ رانا ایک بہترین سنسنی خیز تھرلر فلم ہوگی، جس میں ایک ایسے راجپوت کی حقیقی کہانی کو دکھایا جائے گا، جس نے ہندوستان کے 800 سالہ پرانے فخریہ پرتھوی راج چوہان کے باقیات کو واپس لانے کے لئے سب سے خطرناک سفر شروع کیا تھا۔ اس سے قبل جب شیر سنگھ رانا تہاڑ جیل میں تھے تب وہ تشدد سے نہیں بلکہ دماغی چال سے جیل کی ہائی سیکورٹی سے بھاگ نکلے تھے، ایسا کر کے انہوں نے پورے ہندوستان میں ہلچل مچا دی تھی۔
Published: undefined
'شیر سنگھ رانا' کی ٹیم کا حصہ بننے پر پرجوش ودیوت جاموال نے کہا ’’شیر سنگھ رانا میری پہلی بایوپک ہے۔ میرے خیال میں تقدیر نے تمام پہلوؤں کو یکجا کر کے بے خوف شیرسنگھ رانا کا کردار مجھ تک پہنچایا ہے۔ میں ونود بھانوشالی اور شری نارائن سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں‘‘۔ شری نارائن سنگھ نے کہا کہ ’’جب آپ شیر سنگھ رانا کی کہانیاں سنیں گے، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ان کی زندگی اور ان کے تجربات بہت ہی سنسنی خیز اور سازشوں سے بھرے ہوئے تھے۔ جبکہ ودیوت جاموال نے ایکشن کی دنیا میں اپنی علاحدہ ایک پہچان بنائی ہے، اس فلم میں وہ ایک ایسا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو انھوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔ یہ ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جس کا واحد مقصد اپنی قوم کے لیے کچھ کرنا تھا‘‘۔
Published: undefined
پروڈیوسر ونود بھانوشالی نے کہا کہ ’’شیر سنگھ رانا ایک ایسی کہانی پر روشنی ڈالے گا جس نے برسوں پہلے ہندوستان میں ہلچل مچا دی تھی۔ اس فلم کے ذریعے ناظرین ودیوت کو پہلے کبھی نہ دیکھے گئے کردار میں دیکھیں گے اور شری اسکرین پر جو وژن لائیں گے وہ یقینی طور پر تفریحی آمیز ہونے والا ہے‘‘۔ شیر سنگھ رانا پر بننے والی اس بائیوپک کو پروڈیوس و ونود بھانوشالی اسٹوڈیوز لمیٹیڈ کے ونود بھانو سالی، کملیش بھانوشالی، وشال گرنانی اور مٹرگستی فلمز کے وشال تیاگی اور محمد عمران خان کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined