بالی ووڈ

وکی کوشل اشوتھاما بننے کے لیے 115 کلو گرام وزن بڑھائیں گے!

بتایا جارہا ہے کہ وکی کوشل اشوتھاما بننے کے لیے 4 ماہ کی سخت ٹریننگ حاصل کریں گے۔ فلم میں اپنے کردار کی ادائیگی کے لئے وہ اسرائیلی مارشل آرٹ اور جاپانی مارشل آرٹ کی تربیت بھی لیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی آنے والی فلم ’دی ایمورٹل اشوتھاما ‘ کے لئے 115 کلو وزن بڑھائیں گے۔ وکی کوشل اپنی آنے والی فلم ’دی ایمورٹل اشوتھاما ‘ کے لئے خاص تیاری کر رہے ہیں۔ اس فلم میں وہ اشوتھاما کا کردار نبھا رہے ہیں جس کے لئے وہ بہت محنت کررہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ چار ماہ کی سخت ٹریننگ حاصل کریں گے۔ فلم میں اپنے کردار کی ادائیگی کے لئے وہ اسرائیلی مارشل آرٹ اور جاپانی مارشل آرٹ کی تربیت لیں گے اس کے علاوہ فلم کے لئے وہ تلوار چلانا اور تیراندازی بھی سیکھیں گے۔

Published: undefined

وکی کوشل کے ذریعہ اس فلم کے لئے وزن بڑھایا جانا تو حیرانی کی بات نہیں ہوتی، لیکن 115 کلو تک کر لینا ششدر کرنے والا ہے۔ ایسا اس لیے کہ کئی بار ڈاکٹرس بہت زیادہ وزن بڑھانے کی وجہ سے بیماری ہونے کا خطرہ بتاتے ہیں۔ لیکن شاید اشوتھاما کے کردار کو یقینی بنانے کے لئے وکی اپنا وزن 115 کلو گرام تک کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اشوتھاما مہابھارت کا ایک اہم کردار ہے ۔ اس فلم کو ہندی، انگریزی، مندارن، تمل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم آئندہ برس 2012 میں جلوہ گر ہوسکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined