ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور کریتی سینن کی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ کے گانے ’اپنا بنا لے‘ کا آڈیو جاری کر دیا گیا ہے۔کریتی سینن نے فلم 'بھیڑیا' کے رومانوی ٹریک 'اپنا بنا لے' کا آڈیو جاری کیا ہے۔
Published: undefined
انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کریتی سینن نے گانے کا ایک موشن پوسٹر شیئر کیا، جس کا عنوان ہے، تم میرا کوئی نا، ہوکے بھی کچھ لاگے۔ یہ گانا اریجیت سنگھ کی آواز کے ساتھ ایک رومانوی گانا ہے اور اسے امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھا ہے۔ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی، 'بھیڑیا' ایک ہارر کامیڈی فلم ہے اور 25 نومبر 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Published: undefined
اریجیت سنگھ کی جذباتی آواز اور امیتابھ بھٹاچاریہ کا لکھا ہوا یہ گانا ایک رومانوی گانا ہے۔ دل کو چھو لینے والے اس گانے کو نوجوانوں میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
امر کوشک کی 'بھیڑیا' ایک ہارر کامیڈی فلم ہے اور 25 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کی شوٹنگ اس سال کے شروع میں اروناچل پردیش میں ہوئی تھی۔ حال ہی میں، میکرز نے فلم کے آفیشل ٹریلر اور پہلے گانے 'ٹھمکیشوری' کی نقاب کشائی کی جسے ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز