ممبئی: ٹی وی شو 'علی بابا: داستانِ کابل' میں مرکزی اداکار ادا کرنے والے شیزان خان کو دسمبر 2022 میں ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما خودکشی معاملہ میں تین مہینے کے بعد راحت ملی ہے۔ ضمانت کی کئی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد اب ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیزان خان کو وسئی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ اداکار کو ایک لاکھ روپے کے مچلکہ پر پابند کیا گیا ہے اور پاسپورٹ بھی جمع کرنے کے لئے کہا ہے۔
Published: undefined
شیزان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سابقہ معشوقہ تونیشا شرما کو خودکشی کے لئے اکسایا۔ اداکارہ نے ’علی بابا: داستان کابل‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی خودکشی کر لی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کہا گیا خودکشی سے کچھ دیر پہلے انہوں نے شیزان خان سے بات کی تھی۔ یہ بھی کہا گیا کہ شیزان اور تونیشا میں علیحدگی ہو گئی تھی اور اداکارہ زبردستی ذہنی تناؤ سے دوچار تھیں۔
Published: undefined
خبروں میں یہ بھی کہا گیا کہ تونیشا شرما ڈپریشن کا شکار تھی اور ان کو کئی مرتبہ پینک اٹیک بھی ہو چکا تھا۔ تونیشا 2018 میں بھی ڈپریشن کی شکار وہ چکی تھی۔ نیز ان کی والدہ پر بھی بیٹی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز