ممبئی: فرحان اختر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’طوفان‘ ایمیزون پرائم پر ہندی فلم کے زمرے میں سب سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔ او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو نے ڈیٹا جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔ کمپنی کے مطابق فرحان اختر کی فلم طوفان عالمی سطح پر ریلیز ہونے کے پہلے ہفتہ کے اندر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کے طور پر سر فہرست ہے۔
Published: undefined
ایمیزون پرائم کے مطابق فرحان اختر کی اداکاری اور راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایت کاری والی فلم طوفان کو پرائم ویڈیو انڈیا پر اپنے ابتدائی ہفتہ میں کسی بھی دوسری ہندی فلم کے مقابلہ میں زیادہ صارفین نے دیکھی۔ فلم ہندوستان کے 3900 سے زیادہ قصبوں، شہروں اور دنیا بھر کے 160 سے زیادہ ممالک میں دیکھی گئی۔
Published: undefined
اس کے علاوہ علاقائی زبانوں کے زمرے میں عالمی سطح پر فلم ’نرپّا (تلگو)‘، ’سرپٹّا پرنبرئی (تمل)‘ اور ’ملِک (ملیالم)‘ فلم ہندوستان کے 3200 سے زیادہ قصبوں، شہروں اور دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں دیکھی گئی۔
Published: undefined
ویب سیریز کے زمرے میں آدرش گور کی ’ہاسٹل ڈیز (سیزن دوم) اپنے لانچ کے محض ایک ہفتہ کے اندر نوجوانوں کے درمیان سب سے زیادہ پسند کی جانی والی سیریز بن گئی۔ اسے ہندوستان کے 3600 سے زیادہ قصبوں، شہروں اور دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں دیکھی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز