بالی ووڈ اداکارہ جانوی کپور کا نام ٹھگ سکیش چندر شیکھر کیس میں سامنے آیا ہے۔ اس خبر نے ایک بار پھر بالی ووڈ میں سُکیش کی مضبوط رسائی کو ظاہر کیا ہے اور جانوی کپور سے اس کے رشتوں نے ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سکیش کی بیوی لینا ماریا پال نے سال 2021 میں جانوی کپور کو مہنگے تحفے دیئے تھے۔ اتنا ہی نہیں، جانوی کپور کے بینک اکاؤنٹ میں 18.94 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ فی الحال سکیش چندرشیکھر دہلی کے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان پر منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے۔ ای ڈی اس کیس میں پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ بہرحال، جانوی کپور کا نام اس وقت بطور گواہ سامنے آ رہا ہے۔ یہ اطلاع ’انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ جانوی کپور پر ابھی کسی طرح کا الزام نہیں عائد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چندرشیکھر نے جیکلن فرنانڈیز اور نورا فاتحی کو ہدف بنا کر دھوکہ دیا اور اس کے لیے دونوں ہی اداکارہ کو مہنگے تحائف بھیجے گئے تھے۔ اس کے بعد جانوی کپور کو سکیش نے اپنی بیوی لینا ماریا کے ذریعہ ہدف بنایا تھا۔ لینا ماریا پال نے سلون (نیل آرٹسٹری) کی مالکن بن کر جانوی سے رابطہ کیا۔ 19 جولائی 2021 میں بنگلورو میں انھوں نے سیلون کا افتتاح کرنے کے لیے جانوی کو مدعو کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سکیش اور لینا سے متعلق تفصیلی جانکاری لیے بغیر ہی جانوی بنگلورو میں ان کے سیلون کا افتتاح کرنے گئیں۔ جانوی کو لینا نے 18.94 لاکھ روپے پروفیشنل فیس دی، جو کہ براہ راست اداکارہ کے اکاؤنٹ میں جمع کی گئی۔ جانوی نے ای ڈی کو بتایا کہ اس پیسے کے علاوہ لینا کی ماں نے انھیں پروگرام کے دوران ایک کرشچین ڈیور کا ٹوٹ بیگ تحفہ میں دیا تھا۔ جانوی نے ای ڈی کو اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل اور اپنا اسٹیمنٹ بھی دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined