ممبئی ڈرگس کروز معاملے میں اداکار شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو اب تیسرا سمن جاری کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس معاملے میں پوجا کو پہلے دو سمن جاری کیے گئے ہیں، لیکن انھوں نے جانچ ایجنسی سے تھوڑا وقت طلب کیا تھا۔ ممبئی پولیس کے مطابق ڈرگ آن کروز جبراً وصولی معاملے میں اب تک 20 لوگوں کے بیان درج کیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ ممبئی کروز ڈرگ کیس معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے افسران کے خلاف ایس آئی ٹی جبراً وصولی کے الزامات کی جانچ کر رہی ہے۔ اسی معاملے میں شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو بھی پوچھ تاچھ کے لیے سمن بھیجا گیا تھا۔ حالانکہ انھوں نے طبیعت خراب ہونے کا حوالہ دے کر جانچ ٹیم سے وقت مانگا تھا۔
Published: undefined
دوسری طرف ممبئی کروز ڈرگس معاملے میں مہاراشٹر کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے ایک وہاٹس ایپ چیٹ شیئر کی اور فیشن ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشف خان کے اس معاملے سے جڑے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ نواب ملک نے کاشف خان اور این سی بی افسر سمیر وانکھیڈے کے درمیان روابط کا دعویٰ کیا اور اس کو لے کر سوال اٹھائے ہیں۔
Published: undefined
نواب ملک نے وہاٹس ایپ چیٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پی گوساوی اور ایک مخبر کے درمیان ایک وہاٹس ایپ چیٹ ہے جس میں کاشف خان کا تذکرہ ہے۔ ملک نے پوچھا کہ فیشن ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشف خان سے پوچھ تاچھ کیوں نہیں کی جا رہی ہے؟ کاشف خان اور سمیر داؤد وانکھیڈے کے درمیان کیا رشتہ ہے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined