بالی ووڈ

دیپیکا، عالیہ اور اکشے کمار نہیں دے پائیں گے ووٹ، کیوں!

کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے کمار کا اصلی نام راجیو ہری اوم بھاٹیہ ہے، اکشے کی پیدائش امرتسر میں ہوئی اور وہ دہلی میں پلے بڑھے، اکشے کمار کے والد ایک آرمی آفیسر تھے، اکشے کنیڈا کے شہری ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے 7 مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو لوک سبھا کی 91 سیٹوں پر پولنگ کرائی جائے گی، الیکشن کمیشن کی کوشش رہتی ہے کہ ہر انتخابات میں زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ ڈالنے جائیں، ووٹروں کو پولنگ بوتھ تک لانے کے لئے کئی پروگرام بھی کرائے جاتے ہیں، فلمی دنیا کی کئی ہستیاں بھی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے بیداری مہم چلاتی نظر آ جاتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کے کئی بڑے اسٹار ہندوستان میں ووٹ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے کمار کا اصلی نام راجیو ہری اوم بھاٹیہ ہے، اکشے کی پیدائش امرتسر میں ہوئی اور وہ دہلی میں پلے بڑھے، اکشے کمار کے والد ایک آرمی آفیسر تھے، اکشے کینیڈا کے شہری ہیں۔ انہیں کینیڈا کی شہریت احترام کے طور پر ملی تھی،اکشے کمار کو کنیڈا کی "یونیورسٹی آف ونڈسر" سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے ساتھ انہیں کینیڈا کی اعزازی شہریت ملی۔

مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کی پیدائش ویسے تو ممبئی میں ہوئی ہے لیکن ان کے پاس برطانوی شہریت ہے، دراصل عالیہ کی ماں سونی راجدان برمنگھم میں پیدا ہوئیں تھیں اور وہ برطانوی شہری ہیں۔ اسی وجہ سے عالیہ بھٹ کو بھی برطانوی شہریت ملی ہوئی ہے۔

دیپیکا پادکون بھی ہندوستان میں ووٹ نہیں کر سکتیں ہیں، دراصل ان کے پاس ڈنمارک کی شہریت ہے، دیپیکا کی پیدائش 5 جنوری 1986 کو ڈنمارک کے دارالحکومت كوپن ہیگین میں ہوئی تھی، ان کے والد مشہور ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پادکون ہیں، فی الحال دیپیکا فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں۔

Published: undefined

عامر خان کے بھانجے عمران خان بھی ہندوستانی شہری نہیں ہیں، عمران کی پیدائش 13 جنوری 1983 کو امریکہ کے میڈیسن، وسکونسن میں ہوئی تھی، عمران نے اپنی تعلیم کیلی فورنیا سے حاصل کی جہاں ان کے والد رہتے تھے، 2008 میں انہوں نے 'جانے تو یا جانے نہ' سے بطور ہیرو شروعات کیکی تھی، عمران کئی فلموں میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

تو وہیں قطرینہ کیف برطانوی شہری ہیں، قطرینہ کی پیدائش ہانگ كانگ میں ہوئی تھی، ان کے والد کشمیر کے ایک بزنس مین ہیں اور ان کی ماں ایک وکیل کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن بھی ہیں، جبکہ مس سری لنکا رہ چکیں جیكلین فرنانڈیز سری لنکا کی شہری ہیں، ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم راک اسٹار سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی نرگس گاکری بھی ہندوستانی نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined