مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں چل رہی ویب سیریز ’آشرم-3‘ کی شوٹنگ کی اسکرپٹ کو لے کر ہوئی ہنگامہ آرائی کے بعد حکومت حرکت میں آ گئی ہے۔ حکومت شوٹنگ کو لے کر نئی گائیڈلائن جاری کرے گی اور فلم کی شوٹنگ سے قبل ضلع انتظامیہ کو اسکرپٹ دکھانی ہوگی۔ فلمساز و ہدایت کار پرکاش جھا کی ویب سیریز آشرم-3 کی شوٹنگ کے بعد ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ آشرم-3 کی شوٹنگ کے تنازعہ کے بعد ہم ایک مستقل گائیڈ لائن جاری کرنے والے ہیں۔ اگر قابل اعتراض کوئی سین ہے، کسی مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مناظر ہیں، تو وہ اسٹوری پہلے ایڈمنسٹریشن کو دیں۔
Published: undefined
نروتم مشرا کا کہنا ہے کہ اب شوٹنگ سے پہلے ضلع انتظامیہ کو اسکرپٹ دکھانی ہوگی اور اس پر اجازت ملنے کے بعد ہی شوٹنگ کی جا سکے گی۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے میڈیا سیل کے ریاستی انچارج لوکیندر پراشر نے ٹوئٹ کر فلم کی اسکرپٹ اور نام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خاتون کے استحصال کی جگہ کا نام ’آشرم‘ ہی کیوں؟ افغانستان کیوں نہیں؟
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ’آشرم‘ ویب سیریز کو لے کر بی جے پی کے کئی لیڈروں نے تلخ رد عمل پہلے بھی ظاہر کیا ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی رامیشور شرما نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ آشرم پر ویب سیریز بنانے والے کیا کبھی مدارس پر ویب سیریز بنانے کی اوقات رکھتے ہیں؟
Published: undefined
واضح رہے کہ ویب سیریز آشرم-3 کی اسکرپٹ اور کچھ مناظر کو لے کر اتوار کے روز بھوپال میں خوب ہنگامہ ہوا۔ بجرنگ دل کارکنان نے پرانی جیل میں چل رہی شوٹنگ کی نہ صرف مخالفت کی تھی، بلکہ توڑ پھوڑ اور پتھر بازی بھی کی تھی۔ اس کے بعد سے ویب سیریز کو لے کر تنازعہ گہراتا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز